سینئر اَفسران، ممتاز شہری اور بڑے عوامی اِجتماع نے ایس کے آئی سی سی میں لائیوسٹریمنگ کامشاہدہ کیا
سری نگر//ضلع اِنتظامیہ سری نگر نے آج یہاں ایس کے آئی سی سی میں پی پی ایم کی بات چیت کی لائیو سٹریمنگ کا اہتمام کیا ہے جس میں وزیر اعظم نے جاری ’’ وِکست بھارت سنکلب یاترا‘‘ کے ایک حصے کے طور پر اِستفادہ کنندگان کے ساتھ بات چیت کا شیڈول طے کیا تاکہ یہ معلوم کیا جاسکے کہ کس طرح مرکزی معاونت والی سکیموں نے لوگوں کی زندگی کو تبدیل کیا ہے ۔ پروگرام میں کمشنرسیکرٹری سائنس اینڈ ٹیکنالوجی سوربھ بھگت،صوبائی کمشنر کشمیر وِجے کمار بدھوری، ضلع ترقیاتی کمشنر سری نگر ڈاکٹر بلال محی الدین بٹ، کمشنر ایس ایم سی ڈاکٹر اویس احمد اور تمام متعلقہ محکموں کے اَفسران نے شرکت کی۔ شعبہ جات کے افسران نے شرکت کی۔ پروگرام کے دوران شرکأ نے وزیر اعظم کی تقریر اوروِکست بھارت سنکلپ یاترا ‘کے اِستفادہ کنندگان کے ساتھ ان کی براہ ِراست اِستفساری گفتگو کا مشاہدہ کیا جس میں دیہی ترقی محکمہ کے ذریعہ عملائی جانے والے پردھان منتری آواس یوجنا گرامین (پی ایم اے وائی۔جی)، محکمہ زراعت کے عملائی جانے والے پی ایم کسان، محکمہ جل شکتی کے ذریعہ عملائی جانے والے جل جیون مشن، دیہی ترقی محکمہ کے ذریعہ عملائی جانے والے قومی دیہی ذریعہ معاش مشن پردھان منتری جن آروگیہ یوجنا / آیوشمان بھارت ، پی ایم اُجولا او رپردھان منتری کسان ارجا سرکشا او راُٹھان مہ ابھیان ( پی ایم ۔ کسم )کو سائنس اینڈ ٹیکنالوجی ڈیپارٹمنٹ کے ذریعے عملائی جار ہی ہے۔










