امتحان کیلئے داخلہ پاس اگلے ایک یا دو دنوں میں بچوں کو دستیاب ہونگے / جوائنٹ سیکرٹری امتحانات
سرینگر // اگلے ماہ سے شروع ہورہے دسویں ، گیارہویں اور بارہویں جماعت کے امتحانات کا شفاف طریقہ سے انعقاد کیلئے جموں کشمیر بورڈ آف اسکول ایجوکیشن تیار ہے کی بات کرتے ہوئے جوائنٹ سیکرٹری امتحانات نے کہا کہ امتحان کیلئے داخلہ پاس اگلے ایک یا دو دنوں میں دستیاب ہونگے ۔ سی این آئی کے مطابق مقامی خبر رساں ایجنسی کے ساتھ بات کرتے ہوئے جموں کشمیر بورڈ آف اسکول ایجوکیشن کے جوائنٹ سیکرٹری امتحانات لال حسین نے کہا کہ دسویں ، گیاریوں اور بارہویں جماعت کے امتحان کے احسن طریقہ سے انعقاد کیلئے تمام تیاریاں مکمل کی جا چکی ہے اور اس سلسلے میں بورڈ آف اسکول ایجوکیشن تیار ہے ۔ انہوں نے کہا کہ امتحانات کے انعقاد کیلئے تیاریاں مکمل کیا جا چکی ہے اور آئندہ دو سے تین دنوں میں بچوں کو امتحان کیلئے داخلہ پاس ( ایڈمٹ کارڈ) بھی دستیاب ہو نگے ۔ انہو ں نے مزید کہا کہ امتحانی مراکز میںبچوں کیلئے بیٹھنے کی جگہوں اور دیگر انتظامات کا بھی جائزہ لیا گیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ بچوں کو داخلہ پاس متعلقہ اسکولوں کے پورٹلوں پر ملے گے اور انہیں کہیں اور جانے کی ضرورت نہیں ہے ۔ لال حسین نے مزید کہا کہ امتحانات کیلئے سپر وائزروں کی کمی کو بھی پورا کیا گیا ہے اور اس سلسلے میں ڈائریکٹوریٹ آف اسکول ایجوکیشن کی جانب سے جو پینل موصول ہوئی اس کے حساب سے سپر وائزرس کی تعیناتی کی گئی ہے ۔ جوائنٹ سیکرٹری نے مزید کہا کہ امتحانات کیلئے ضروری ساز وسامان بھی متعلقہ سب آفسوں تک پہنچایا گیا ہے اور جو بھی خفیہ ساز و سامان امتحان کیلئے ہوتا ہے اور بھی اگلے کچھ دنوں میں وہاں پہنچے گا ۔ انہوں نے مزید کہا کہ مجموعی طو رپر جو امتحانی تیاریاں ہے اس کو مکمل کر لیا گیا ہے اور ہم اس بات کو یقینی بنانا چاہتے ہیں کہ امتحان کا انعقاد احسن طریقہ سے ہو ۔










