زبیر احمد نے کنگن میں عوامی دربار کی صدارت کی

عوامی شکایات کا از خود جائیزہ لیا ، افسران سے عوامی مسائل کو ترجیح دینے کیلئے کہا

گاندر بل//کمشنر سیکرٹری فوڈ سول سپلائیز اینڈ کنزیومر افئیرز ( ایف سی ایس اینڈ سی اے ) زبیر احمد نے آج کنگن کانفرنس ہال میں منعقدہ عوامی دربار کی صدارت کی جس میں لوگوں کے مسائل اور مطالبات کا جائیزہ لیا ۔ عوام کے ساتھ براہ راست تعلق پر زور دیتے ہوئے کمشنر سیکرٹری نے حاضرین کے ساتھ ذاتی طور پر بات چیت کی ، ان کی شکایات کو غور سے سُنا اور جہاں ممکن ہو سکے متعلقہ محکموں کے ساتھ تال میل کے ساتھ فوری حل فراہم کئے گئے ۔ اس تقریب میں مقامی باشندوں بشمول سول سوسائٹی کے ارکان اور ممتاز شہریوں کی جانب سے زبردست ٹرن آؤٹ دیکھا گیا جنہوں نے کمشنر سیکرٹری کو مختلف مسائل اور مطالبات سے آگاہ کیا ۔ مسٹر زبیر نے عوامی خدمات کو بڑھانے اور موثر اور ذمہ دار انتظامیہ کو یقینی بنانے کیلئے حکومت کے عزم کا اعادہ کیا ۔ انہوں نے متعلقہ حکام پر زور دیا کہ وہ عوام کی جانب سے اٹھائے گئے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کریں ۔ خود روز گار کے مواقع پیدا کرنے کیلئے حکومتی اقدامات پر روشنی ڈالتے ہوئے کمشنر سیکرٹری نے لائن ڈیپارٹمنٹس کو ہدایت دی کہ وہ عوام کے زیادہ سے زیادہ فائدے کیلئے ان اسکیموں کو فروغ دیں ۔ عوامی دربار میں ایڈیشنل ڈسٹرکٹ ڈیولپمنٹ کمشنر ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ، سی ای او ایس ڈی اے ، اسسٹنٹ کمشنر ڈیولپمنٹ ، ایس ڈی ایم کنگن سمیت دیگر ضلعی اور سیکٹورل افسران نے شرکت کی ۔