Sonmarg

سیاحتی مقام سونہ مرگ سیاحوں کیلئے توجہ کا مرکز

ماہ جنوری میں تقریبا 53ہزار سیاح سونہ مرگ کا رخ کرکے قدرتی نظاروں سے لطف اندوز

سرینگر // برفباری کے بعد سیاحتی مقام سونہ مرگ سیاحوں کی پہلی پسند کے بطور ابھر کر آئی ہے اور ماہ جنوری میں تقریبا 53ہزار سیاحوں نے سونہ مرگ کا رخ کیا اور وہاں قدرتی نظاروں سے لطف اندوز ہو ئیے ۔ سی این آئی کو نمائندے نے تفصیلات فراہم کرتے ہوئے بتایا کہ سونہ مرگ ملکی و غیر ملکی سیاحوں کی پہلی پسند بن چکی ہے اور گزشتہ ماہ بڑی تعداد میں سیاحوں نے سونہ مرگ کا رخ کیا اور انہوں نے سیاحتی مقام کا رخ کیا اور وہ قدرتی نظاروں سے لطف اندوز ہو گئے ہیں ۔ حکام کا کہنا ہے کہ جنوری کے مہینے میں 53ہزارسیاح اس جگہ کا دورہ کر چکے ہیں۔حالیہ برفباری کے بعد سونمرگ مزید خوبصورت ہو گیا ہے جہاں سیاحوں کو سلیج سواری اور اسنو سکینگ سے لطف اندوز ہوتے دیکھا جا سکتا ہے۔ٹورسٹ آفیسر سونہ مرگ بشارت حسین نے بتایا کہ تازہ برفباری کے باعث ایک مشہور سیاحتی مقام سونہ مرگ میں سیاحوں کی آمد میں اضافہ ہوا ہے۔انہوں نے کہا کہ صرف جنوری کے مہینے میں سونہ مرگ نے مختلف مقامات سے تقریباً 53000 سیاحوں کی آمد کا مشاہدہ کیا جن میں 52,131 ملکی، 1070 غیر ملکی 1070 اور 858 مقامی شامل ہیں۔محکمہ سیاحت نے موسم سرما کے مہینوں میں سونہ مرگ میں سیاحت کو فروغ دینے کیلئے خاطر خواہ انتظامات کیے ہیں، اور اس علاقے میں سیاحوں کی آمد کو بڑھانے کیلئے اسکیئنگ، آئس اسکیٹنگ وغیرہ جیسی ایڈونچر سرگرمیوں کو فروغ دیا گیا ہے۔ممبئی سے تعلق رکھنے والی ایک سیاح نے اپنے تاثرات پیش کرتے ہوئے بتایا کہ ’’میں تھوڑی مایوس تھی کیونکہ کافی عرصے سے برف باری نہیں ہوئی تھی، لیکن اب انہیں برف باری سے لطف اندوز ہونے کا موقع ملا ہے‘‘۔