مرکزی وزیر مملکت جنگلات اَشونی کمار چوبے نے جموں کا دورہ کیا

جموں// مرکزی وزیر مملکت ماحولیات وجنگلات،کلائمیٹ چینج اور اَمورِ صارفین ، خوراک اور عوامی تقسیم کاری اَشونی کمار چوبے جو جموںوکشمیر کے دو روزہ دورے پر ہیں، نے جموں میں منعقدہ ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ میں جموںوکشمیر محکمہ جنگلات کے کام کاج کا جائزہ لیا۔میٹنگ میں پرنسپل چیف کنزرویٹر آف فارسٹ روشن جگی اور دیگر سینئر اَفسران نے شرکت کی۔ مرکزی وزیرمملکت نے جموں و کشمیر میں نگر وین کے تصور کو فروغ دینے پر زور دیا اور پی آر آئی کے نمائندوں، مقامی لوگوں، این جی اوز، سکولی بچوں، این سی سی اور این ایس ایس کیڈٹوں،تمام گرام پنچایتوں، دیہاتوں اور شہری بلدیاتی اِداروں کے ارد گرد شجرکاری اور دیگر سرگرمیوں میں پریوارن، وَن مترا، ایکو گائیڈ، نیم فوجی دستے اور دیگر شراکت داروں کی شمولیت کی سراہنا کی۔دورانِ میٹنگ پرنسپل چیف کنزویٹرفارسٹ نے مرکزی وزارت (ایم او ای ایف سی سی) کے تعاون سے منصوبوںاورسکیموں سے متعلق مختلف مسائل جیسے نگر وین سکیم، گرین اِنڈیا مشن اور فارسٹ فائر پروٹیکشن اینڈ مینجمنٹ سکیم کے تحت فنڈز جاری کرنے بارے میں مرکزی وزیر مملکت کو جانکاری دی ۔ پی سی سی ایف (ایچ او ایف ایف) نے حکومت کی طرف سے تفویض کردہ مختلف ڈیلیور ایبلز کے تحت بالخصوص گرین جے اینڈ کے ڈرائیو، ہر گاوں ہریالی، پیڈ لگائیں بیٹی کے نام،وَن وِلیج وَن بیٹ گارڈ پروگرام ، وَن سے جل ، جل سے جیون، جموںوکشمیرمیں جنگلات کی حد بندی اور مضبوطی جیسے فلیگ شپ پروگراموں کے تحت اہداف کو حاصل کرنے کے لئے اَب تک کی گئی پیش رفت کے بارے میں بھی وزیر کو آگاہ کیا۔اِس وقت جموں و کشمیر میں متعدد مرکزی معاونت والی سکیمیں کام کر رہی ہیں جن کو گرین اِنڈیا مشن ( جی آئی ایم ) جیسے مرکزی حکومت کی صد فیصد تعاون حاصل ہے جو مالیاتی تبدیلی سے متعلق قومی ایکشن پلان ( این اے پی سی سی )کے تحت ہندوستان کے کم ہوتے جنگلات کے احاطہ کو بحال کرنا اور اِس میں اضافہ کرنا اور موافقت اور تخفیف کے اَقدامات کے امتزاج سے موسمیاتی تبدیلیوں جواب دینا بیان کردہ آٹھ مشنوں میں سے ایک ہے ۔اَب تک 29.61 کروڑ کی لاگت سے کل 4,775 ہیکٹر شناخت شدہ لینڈ سکیپ کا احاطہ کیا گیا ہے اور 16.94 لاکھ پودے لگائے گئے ہیں۔ جی آئی ایم کے لیے منظور شدہ اخراجات جموں و کشمیر کے لئے 63.19 کروڑ ہے۔ مزید برآں، نگر وان یوجنا کے تحت محکمہ جنگلات نے جموں و کشمیر میں ہر یو ایل بی میں کم از کم ایک نگر وان اورنگر واٹیکا تیار کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ یو ایل بی کی 80 تعداد ہے جس میں 80 یو ایل بی میں سے 02 میونسپل کارپوریشن شامل ہیں، 43 یو ایل بی کو این وی وائی سکیم کے تحت لایا گیا ہے اور باقی 37 پر کام جاری ہے۔ رواں مالی برس کے دوران فارسٹ فائر پریوینشن اینڈ مینجمنٹ سکیم کے تحت جنگلات کی آگ پر قابو پانے کے لئے 98.3لاکھ روپے بھی جار ی کئے گئے ہیں۔مرکزی وزیر مملکت نے جموں شہر کے روپ نگر علاقے میں ایک نگر وین کا بھی معائینہ کیا اور ایک پودا لگایا۔محکمہ جنگلات کو 2023-24 ء کے دوران جنگلات اور غیر جنگلاتی دونوں زمینوں پر 175 لاکھ پودے لگانے کا سب سے زیادہ ہدف دیا گیا ہے جس میں مقامی لوگوں اور پی آر آئی نمائندوں کی فعال شمولیت ہے۔مرکزی وزیرمملکت موصوف نے بہتر نتائج کے لئے عوام سے تعاون حاصل کرنے پر زور دیا۔