رِیاسی/ / ضلع ترقیاتی کمشنر وشیش مہاجن نے ضلع میں ایک ماہ تک جاری رہنے والی نیشنل روڈ سیفٹی بیداری مہم کے آغاز پر آج ڈی سی آفس ریاسی سے ایک ریلی کو ہری جھنڈی دِکھا کر روانہ کیا۔اُنہوں نے طلبأ سے خطاب کرتے ہوئے ڈرائیوروں، مسافروں اور پیدل چلنے والوں کی حفاظت کے لئے ٹریفک قوانین پر سختی سے عمل کرنے کی اہمیت پر زور دیا۔ اُنہوں نے عوام پر زور دیا کہ وہ ہیلمٹ ، سیٹ بیلٹ کے اِستعمال اور رفتار کی حد پر عمل کرنے سمیت ڈرائیونگ طریقوں کو ترجیح دیں۔ ریلی جو رِیاسی کے بازارو ں سے گزری ،نے کمیونٹی میں بیداری پیدا کرنے کے لئے روڈ سیفٹی سے متعلق پیغامات کو نمایاں طور پرپیش کیا ۔ضلع ترقیاتی کمشنر نے ایک ماہ کی جارحانہ آگاہی مہم پر روشنی ڈالتے ہوئے شراکت داروں کو ضروری اَحتیاطی تدابیر کے بارے میںبیداری کرنے پر توجہ مرکوز کرنے پر زور دیا۔ اُنہوں نے ہر برس سڑک حادثات کے نتیجے میں ہونے والی جانوں کے ضیاع اور مستقل معذوری کی خطرناک تعداد پر زور دیا اور ایسے واقعات کو روکنے کے لئے اِجتماعی کوششوں کی ضرورت پر زور دیا۔ریاسی سے متعلق روڈ سیفٹی کے خدشات کو دور کرنے کے لئے ضلعی اِنتظامیہ فعال طور پر کمزور اور سیاہ مقامات کی نشاندہی کر رہی ہے، تمام راستوں پر اوور لوڈنگ کی نگرانی کر رہی ہے اور عوام کو ممکنہ بلائنڈ کروز کے بارے میں آگاہ کر رہی ہے۔ ان علاقوں میں حادثات کی روکتھام اور روڈ سیفٹی کو بڑھانے کے لئے فوری اَقدامات کئے جائیں گے۔ریلی ریاسی کے بس سٹینڈ پر کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر ہوئی جہاں اے آر ٹی او ترے منی اور اِنسپکٹر ایم وی ڈی نے تقریب کے اِنعقاد میں تعاون کرنے پر تمام شرکأاور محکموں کا شکریہ اَدا کیا۔ اِس موقعہ پر اے سی ڈی انیرودھ رائے، چیف ایگری کلچر آفیسر ہربنس سنگھ اور دیگر متعلقہ افسران وملازمین موجود تھے۔










