Lt Governor Sh Manoj Sinha released Satish Vimal’s book 'Intikhab-e-Kalam-e-Rahi'

لیفٹیننٹ گورنر نے ستیش وِمل کی کتاب’’ اِنتخاب کلام راہیؔ ‘‘ جاری کی

سری نگر// لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا نے معروف مصنف ڈاکٹر ستیش وِمل کے گیان پیٹھ ایوارڈ یافتہ شاعر پروفیسر رحمان راہیؔ کی شاعری کا اُردو ترجمہ ’’اِنتخاب کلام راہیؔ‘‘ جاری کیا۔لیفٹیننٹ گورنر نے ڈاکٹر ستیش وِمل اور اشاعت سے وابستہ ٹیم کو مبارک باد دی۔اِس موقعہ پر ادیب مشتاق برق اور ادبی کارکن وسیم احمد بھی موجود تھے۔