سیکرٹری ریونیو نے کشتواڑ میں اَنٹرپرینیور شپ کانفرنس اور عوامی دربار کی صدارت کی

کشتواڑ//سیکرٹری ریونیو پرسنا راما سوامی جی نے آج کشتواڑ کے دورے کے دوران ڈی سی آفس کمپلیکس کشتواڑ کے کانفرنس ہال میں ضلع اِنتظامیہ کشتواڑ کے زیر اہتمام اَنٹرپرینیورشپ کانفرنس کی صدارت کی۔کانفرنس کا مقصد ضلع میں کاروباری ماحول میں چیلنجوں اور مواقع کو سمجھنے کے لئے کاروباری خواہش مندوں اورشراکت داروںکے ساتھ مکالمے اور تبادلہ خیال کی سہولیت فراہم کرنا تھا۔اَنٹرپرینیورشپ کانفرنس میں اہم سرکاری اَفسران، ضلعی اَفسران، عوامی وفود، کارکنوں اور شراکت داروں کو اِکٹھا کیاگیا۔سیشن میں ضلع ترقیاتی کمشنر ڈاکٹر دیونش یادو، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر اِندرجیت سنگھ پریہار، جوائنٹ ڈائریکٹر پلاننگ محمد اِقبال، اے سی آر کشتواڑ ورونجیت سنگھ چاڈک، سی ای او کشتواڑ ڈیولپمنٹ اَتھارٹی ڈاکٹر ریشی کمار شرما کے علاوہ دیگر ضلعی اور سیکٹورل افسران موجود تھے۔اِس کے علاوہ دیگر شرکأ میں ٹریڈرس ایسوسی ایشن کے نمائندے، وومن سیلف ہیلپ گروپ کے اراکین، طلبأ اور کاروباری شامل تھے۔اَنٹرپرینیورشپ کانفرنس کے دوران اِستفساری سیشن میں مقامی مسائل کی نشاندہی، کاروباری ترقی، روزگار اور ضلع کے لئے مخصوص اِقتصادی ترقی سے متعلق خدشات کو دور کرنے پر توجہ مرکوز کی گئی۔سیکرٹری ریونیو نے اَپنے خطاب میں ضلعی اِنتظامیہ کی جانب سے مداخلتی اَقدامات اور محکمہ روزگار، مشن یوتھ اور ضلعی سطح کے اداروں کے ساتھ مل کر نئے کاروباری افراد کی حوصلہ افزائی اور مددکرنے کے اَقدامات پر روشنی ڈالی ۔اُنہوں نے اُبھرتے ہوئے کاروباری اَفراد اور نوجوانوں کو مالی مدد فراہم کرنے میں مختلف اِداروں کے ساتھ مل کر ضلعی اِنتظامیہ کے کردار پر زور دیتے ہوئے سیکٹر کے لئے مخصوص اَقدامات کی حوصلہ افزائی کی، کاروباری ترقی کے لئے ممکنہ شعبے جیسے سیاحت اور اقدامات کو عملانے کے لئے حکمت عملی پر تبادلہ خیال کیا اور ان علاقوں میں انٹرپرینیورشپ کی سپورٹ کے اقدامات پر عمل درآمد کیا۔پرسنا راما سوامی نے کہا کہ اَنٹرپرینیورشپ کانفرنس کا مقصد معاشی سرگرمیوں کو فروغ دینا ، روزگار کے مواقع پیدا کرنا اور ضلع کی مجموعی ترقی میں حصہ اَدا کرناہے۔اِس موقعہ پرضلع ترقیاتی کمشنر کشتواڑ نے ضلع کے انٹرپرینیورل پروفائل اور مداخلتوں کے بارے میںمعلومات فراہم کی جس میں کشتواڑ ہاٹ کا قیام اور مشن یوتھ اَقدامات اور ضلع میں نوجوانوں کے لئے اَنٹرپرینیور شپ کو فروغ دینے والی ایوسار سکیم کی عمل آوری شامل ہیں۔ضلع ترقیاتی کمشنر نے سیاحتی شعبوں کی بحالی اور حال ہی میں کشتواڑ کے نوجوانوں کو کوہ پیمائی، موسم سرما اور آبی کھیلوں میں کشتواڑ تربیت فراہم کرنے پر زور دیتے ہوئے سیاحتی اقدامات کی بھی تفصیلی وضاحت کی۔اِس کے علاوہ سیکرٹری ریونیو نے عوامی دربار کی صدارت بھی کی اور وفود کے مسائل اور شکایات کو بغور سُنا۔اُنہوں نے جوابدہی اور شفافیت کے لئے حکومت کے عزم پر زور دیتے ہوئے کہا کہ شکایات کیمپ ان نظریات کے حصول کی طرف ایک قدم ہیں۔ اُنہوں نے متعلقہ افسران کو مسائل کے حل کے لئے ضروری اقدامات کرنے کی ہدایت دی۔سیکرٹری نے ڈسٹرکٹ ہسپتالوں کی نشے کے علاج کی سہولیت کے کام کاج کا بھی جائزہ لیا اور اے ٹی ایف میڈیکل افسران، ضلعی اِنتظامیہ، محکمہ پولیس اورشراکت داروں کے مابین تعاون پر زور دیا تاکہ نشے کی روک تھام کو موثر انداز میں روکا جاسکے۔ انہوں نے اس مسئلے سے نمٹنے میں معاشرے اور کنبے کے افراد کے کردار پر روشنی ڈالی۔