فائدہ اُٹھانے والی سکیموں کو صد فیصد پورا کرنے پرزور دیا اور عوامی شکایات سُنیں
بانڈی پورہ//کمشنر سیکرٹر ی خوراک ، شہری رسدات اور اَمورصارفین ( ایف سی ایس اینڈ سی اے ) زُبیر احمد نے جاری ’ وِکست بھارت سنکلپ یاترا ‘ کے ایک حصے کے طور پر آج ضلع کے مختلف محکموں میں مختلف مستفید سکیموں کی پیش رفت کا جائزہ لینے اور صد فیصد فائدہ اٹھانے والی سکیموں کو یقینی بنانے کے لئے جامع اَقدامات اُٹھائے ۔اِس موقعہ پر چیئرپرسن ڈسٹرکٹ ڈیولپمنٹ کونسل عبدالغنی بٹ ، وائس چیئرپرسن کوثر شفیق، ضلع ترقیاتی کمشنر بانڈی پورہ شکیل الرحمان، ڈی ڈی سی ممبران، اے ڈی ڈی سی بانڈی پورہ، اے ڈی سی بانڈی پورہ، لوگوں کی ایک بڑی تعداد کے علاوہ دیگر سینئر اَفسران بھی موجود تھے۔اِس موقعہ پرجموں و کشمیر بینک، ایمپلائمنٹ ڈیپارٹمنٹ، کے وی آئی بی، ڈی آئی سی، این آر ایل ایم، سوشل ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ، محکمہ زراعت اور محکمہ صحت سمیت مختلف محکموں کے نمائندے تازہ ترین معلومات پیش کرنے اور موجودہ رُکاوٹوں کو دور کرنے کے لئے موجود تھے۔کمشنر سیکرٹری نے کہا کہ یاترا کا مقصد سرکاری اَفسروں، مقامی قائدین اور کمیونٹیوں کو اکٹھا کرنا ہے تاکہ تمام لوگوں تک سرکاری سکیموں کی رَسائی کی فراہمی کو یقینی بنایا جاسکے۔ اُنہوں نے اس بات کو یقینی بنانے کی اہمیت پر زور دیا کہ بانڈی پورہ میں تمام اہل اِستفادہ کنندگان کو ان کی سماجی و اِقتصادی ترقی کے لئے متعلقہ سکیموں کے تحت شامل کیا جائے۔ہر محکمے نے اَپنی متعلقہ مستفید سکیموں کی موجودہ صورتحال کو ظاہر کیا جس میں تقسیم کے اعداد و شمار ،بیداری کے اَقدامات اور درپیش چیلنجز شامل ہیں۔ کمشنر سیکرٹری موصوف نے اعداد و شمار کا جائزہ لیا اور عملدرآمد کو بہتر بنانے اور کسی بھی پسماندہ علاقوں کو دُور کرنے کے لئے مخصوص ہدایات فراہم کی کیں۔ جموں و کشمیر بینک کے اَفسروں کو مشورہ دیا گیا کہ وہ ضلع کے اندر صد فیصد مالی شمولیت حاصل کرنے کے لئے اَپنی کوششیں تیز کریں۔ اِس میں ہر پنچایت میں سیلف ایمپلائمنٹ اسسٹنس کاؤنٹر قائم کرنا اور عوام کے فائدے کے لئے مختلف مالی سکیموں کو فعال طور پر فروغ دینا شامل ہے۔محکمہ روزگار پر زور دیا گیا کہ وہ ملازمت کے متلاشی اَفرادکو مناسب کام کے مواقع سے جوڑے۔ کمشنرسیکرٹری نے کے وِی آئی بی اور ڈی آئی سی کے ذریعے خود روزگار کے اَقدامات کو آسان بنانے اور فروغ دینے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔محکمہ سوشل ویلفیئر کو محکمہ صحت کے مل کر یو ڈی آئی ایس ای کے تحت ڈِس ایبلٹی کارڈ کے اجرأ میں تیزی لانے کی ہدایات موصول ہوئیں۔ مزید برآں، زُبیر احمد نے پسماندہ کمیونٹیوں کے لئے آیوشمان بھارت جیسی ہیلتھ کیئر سکیموں کی مناسب کوریج کو یقینی بنانے کی اہمیت پر زور دیا۔نیشنل لائیو لی ہُڈس مشن (این آر ایل ایم) کو ہدایت دی گئی تھی کہ وہ آن لائن خدمات اور سرکاری سکیموں تک رَسائی کو بہتر بنانے کے لئے ہر پنچایت میں باقاعدگی سے کامن سروس سینٹر (سی ایس سی) کیمپ قائم کریں۔زُبیر احمد نے بانڈی پورہ کے اندر تمام اِستفادہ کنندگان پر مبنی سکیموں کی صد فیصداہداف حاصل کرنے پر زور دیا۔ اُنہوں نے تمام محکموں اور اَفسران پر زور دیا کہ وہ تن دہی اور تعاون سے کام کریں تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جا سکے کہ ترقی اور خوشحالی کے سفر میں کوئی بھی پیچھے نہ رہے۔اِس موقعہ پر موجود مختلف وفود نے اَپنے اَپنے علاقوں سے متعلق مختلف مطالبات اور شکایات پیش کیں۔ کمشنر سیکرٹری نے مطالبات اورشکایات کا جواب دیتے ہوئے متعلقہ محکموں کو ہدایت دی کہ وہ ان مطالبات کا جائزہ لیں تاکہ اِن مطالبات کو فوری طور پر نمٹایا جاسکے ۔اُنہوں نے محکموں کو مزید ہدایت دی کہ جہاں کہیں بھی ان شکایات کو درست پایا جائے اُن کا ازالہ کیا جائے۔اِس سے قبل کمشنر سیکرٹری نے ضلع ترقیاتی کمشنر بانڈی پورہ شکیل الرحمان کے ہمراہ مختلف محکموں کی جانب سے لگائے گئے سٹالوں کا بھی معائینہ کیا۔ اُنہوں نے فلاحی اور آمدنی پیدا کرنے والی سکیموں سے متعلق مختلف اِستفادہ کنندگان کو اتھارٹی اور منظوری نامے بھی سونپے۔










