کپواڑہ// ضلع ترقیاتی کمشنر کپواڑہ آیوشی سوڈان نے آج مائننگ پلان اپرووَل کمیٹی میٹنگ کی صدارت کی۔دورانِ میٹنگ کان کنی کے حوالے سے سائنسی طریقوں پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ۔ضلع ترقیاتی کمشنر نے جیولوجی اینڈ مائننگ اور دیگر متعلقہ محکموں کے اَفسران کو ہدایت دی کہ وہ مائنر بلاک نمبر 2 ( شیدی پورہ ۔رخمچواری بکھیہا کر سے کچواڑہ تلری نالہ)کے رقبے کو تبدیل کرنے یا کم کرنے سے پہلے زمینی جانچ اور تصدیق کے لئے جائے وقوعہ کا دورہ کریں۔اُنہوںنے محکمہ جیولوجی اینڈ مائننگ کو ہدایت دی کہ وہ تمام لائن محکموں کو ساتھ لے کر جائیں۔اِس موقعہ پر ضلع ترقیاتی کمشنر نے خطاب کرتے ہوئے کمیٹی کے تمام ممبران پر زور دیا کہ اِس بات کو یقینی بنایا جائے کہ معدنیات کی کھدائی پہلے سے طے شدہ رہنما خطوط کے مطابق ماحولیات کو متاثر کئے بغیر کی جائے ۔اُنہوں نے متعلقہ اَفسران کو ہدایت دی کہ عادی مجرموں پر ایف آئی آر درج کرنے سمیت مجرموں سے سختی سے نمٹا جائے۔میٹنگ میں جوائنٹ ڈائریکٹر جیولوجی اینڈ مائننگ کشمیر خواجہ نثار، ایگزن اِری گیشن اینڈ فلڈ کنٹرول کپواڑہ اور ایگزن آئی اینڈ ایف سی ہندواڑہ اور دیگر متعلقہ افسران وملازمین نے شرکت کی۔










