کٹھوعہ//پرنسپل سیکرٹری پاور ڈیولپمنٹ ڈیپارٹمنٹ ایچ راجیش پرساد نے آج کٹھوعہ بلاک کیریاں گنڈیال کے پنچایت جندور میں ’وکست بھارت سنکلپ یاترا‘ کی قیادت کی۔ اِس یاترا کا مقصد حکومت کے ترقیاتی اقدامات کو اُجاگر کرنا، پیش رفت کا جائزہ لینا اور عوامی فلاح و بہبود ی سکیموں کے بارے میں بیداری پیدا کرنا تھا۔پرنسپل سیکرٹری راجیش پرساد نے اپنے دورے کے دوران مقامی کمیونٹی سے اِستفساری گفتگو کی اور علاقے میں جاری ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا۔یہ یاترا مختلف سرکاری اَقدامات کو ظاہر کرنے اور اُن کی پیش رفت کی نگرانی کرنے کے مقصد کو پورا کرتی ہے اورد یہی ترقی کے عزم پر زور دیتی ہے ۔ اُنہوں نے اِجتماع سے خطاب کرتے ہوئے ’وِکست بھارت سنکلپ یاترا ‘کے پیچھے وزیر اعظم نریندر مودی کے ویژن کو اُجاگر کیا جس میں دیہی عوام میں وسیع بیداری کی اہمیت پر زور دیا گیا، ناقابل رسائی آبادی تک پہنچنے اور سرکاری سکیموں کے استعمال کو آسان بنانے پر زو ردیا گیا۔وِکست بھارت رتھ (آئی ای سی وین) کی علامتی آمد نچلی سطح پر مسلسل عوامی فلاح و بہبود اور بہتر سہولیات کے لئے حکومت کے عزم کی عکاسی کرتی ہے۔ شرکا ٔنے وزیر اعظم نریندر مودی کے ریکارڈ شدہ پیغام کو غور سے سنا اور حکومت کے اقدامات کے ساتھ اپنے تعلق پر زور دیا۔مختلف اِستفادہ کنندگان نے ’’ میری کہانی ، میری زبان ی‘‘ کے تحت اپنی کامیابی کی داستانوں کا اشترا ک کیا جس میں پی ایم اے وائی، آیوشمان کارڈ، کے سی سی، پی ایم کسان ندھی اور جنانی سرکشا یوجنا جیسی سرکاری فلاحی سکیموں سے حاصل ہونے والے ٹھوس فوائد کو اُجاگر کیا۔ پرنسپل سیکرٹری موصوف نے نے اَفسروں ، پی آر آئی ممبران اور شہریوں کو ’’ ہمارا سنکلپ وِکست بھارت‘‘ کا حلف دِلایا جس سے ملک کی ترقی کے لئے اِجتماعی عزم کو تقویت ملی۔ دورانِ تقریب راجیش پرساد نے کوآپریٹیو سوسائٹی میں پی اے سی ایس کے تحت سی ایس سی سینٹر میں کمپیوٹر سیٹ، پرنٹرز اور انورٹر تقسیم کئے جس سے نچلی سطح پر سہولیات کو بہتر بنانے پر حکومت کی توجہ کا مظاہرہ کیا گیا۔پوشن کٹس بھی تقسیم کی گئیں اور اس موقعہ پر 27ویں نیشنل یوتھ فیسٹیول کے موقع پر وزیر اعظم مودی کا پیغام وِکست بھارت وین پر نشر کیا گیا۔چیئرمین ڈی ڈی سی مہان سنگھ نے وِکست بھارت سنکلپ یاترا کے مقاصد پر روشنی ڈالی جس کا تصور وزیر اعظم نریندر مودی نے کیا تھا۔ اُنہوں نے شہریوں کو بااختیار بنانے اور انہیں 2047 ء تک ترقی یافتہ ہندوستان کی راہ ہموار کرنے میں فعال حصہ دار بنانے پر زور دیا۔یہ وِکست بھارت سنکلپ یاترا پروگرام دیہی ترقی، عوامی فلاح و بہبود اور شہریوں کو بااِختیار بنانے کے لئے حکومت کے عزم کی مثال ہے۔اِس موقعہ پر وائس چیئرمین ڈی ڈی سی رگھونندن سنگھ اور ڈی ڈی سی ممبر کیرین گنڈیال ڈاکٹر شویتا نے بھی اَپنے خیالات کا اِظہار کیا۔اِس پروگرام میں اے ڈی سی کٹھوعہ رنجیت سنگھ، اے سی ڈی کٹھوعہ کشور سنگھ کٹوچ اور دیگر ضلعی اور سیکٹورل افسران کے علاوہ بڑی تعداد میں لوگ بھی موجود تھے۔










