زمینی و فضائی ٹرانسپورٹ میں خلل ، مسافروں کو کافی پریشانیاں لاحق
سرینگر // وادی کشمیر کے ساتھ ساتھ جموں میں بھی شدید ٹھنڈ کے چلتے گہری دھند کے باعث باعث فضائی اور زمینی ٹرانسپورٹ میں خلل ہوئی ہے ۔ دھند کی وجہ سے جموں ہوائی اڈے سے پروازیں تاخیر سے چلی جبکہ ٹرین سروس بھی بری طرح سے متاثر ہوئی ۔ سٹار نیوز نیٹ ورک کے مطابق جموں میں بھی شدید ٹھنڈ جاری ہے جس کے چلتے جہاں معمول کی زندگی متاثر ہور ہی ہے وہیں زمینی و فضائی خدمات میں بھی خلل واقع ہو ئی ہے ۔ جموں صوبے میں صبح کے اوقات گہری دھند کے باعث معمول کی زندگی میں خلل واقع ہوا ۔ دھند کے باعث جہاں گاڑیوں کو ہیڈ لائٹس کا استعمال کرنا پڑا وہیں فضائی اور زمینی ٹرانسپورٹ بھی بری طرح سے متاثر رہا ۔ حکام کے مطابق جموں کے ہوائی اڈے پر گھنی دھند کی وجہ سے پروازیں تاخیر کا شکار ہوئیں۔تاہم بعد میں معمول کے مطابق پروازوں نے اڑان بھر لی ۔ اس کے ساتھ ساتھ شمالی ریلوے کے ایک ترجمان نے کہا کہ دھند کے باعث خطے میں 480 سے زیادہ ٹرینوں کی آمدورفت متاثر ہوئی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ دھند کے موسم کی وجہ سے تقریباً 335 ٹرینیں تاخیر کا شکار، 8کئی ایک منسوخ،اور 31 کا رخ موڑ دیا گیا ۔ ادھر گھنی دھند نے شمال مغربی ہندوستان اور ملک کے ملحقہ وسطی اور مشرقی حصوں کو لپیٹ میں لے لیا، جس سے سڑک، ریل اور ہوائی ٹریفک کی نقل و حرکت متاثر ہوئی۔ایک سرکاری ترجمان نے بتایا کہ صبح 5 بجے اندرا گاندھی انٹرنیشنل ہوائی اڈے کے قریب پالم آبزرویٹری میں انتہائی گھنی دھند نے مرئیت کو 50 میٹر تک کم کر دیا۔










