ضلع ترقیاتی کمشنر اننت ناگ نے ضلع میں چائلڈ کیئر اِداروں کا تفصیلی معائینہ کیا

ضلع ترقیاتی کمشنر اننت ناگ نے ضلع میں چائلڈ کیئر اِداروں کا تفصیلی معائینہ کیا

اننت ناگ //ضلع ترقیاتی کمشنر اننت ناگ ایس ایف حامد نے آج ضلع اننت ناگ میں چائلڈ کیئر اِداروں ّ سی سی آئی ) کا تفصیلی معائینہ کیا۔ اِس دورے کا بنیادی مقصد کاموں اور بنیادی ڈھانچے کا جائزہ لینا اور اِن اِداروں میں بچوں کی فلاح و بہبود سے متعلق مسائل کو اَزالہ کرنا تھا۔دورے کے دوران ضلع ترقیاتی کمشنر نے سی سی آئی عملے اور قیدیوں کے ساتھ سرگرمی سے رابطہ کیا۔ قیدیوں نے بنیادی ڈھانچے اور کاموںکے بارے میں قیمتی تجاویز کا اشتراک کیا جس پر ضلع ترقیاتی کمشنرنے متعلقہ محکموں کو فوری طور پر ہدایت دی کہ وہ اِن تجاویز کو مقررہ مدت کے اَندرا ِداروں کے آپریشنل منصوبوں میں شامل کریں۔ ایس ایف حامد نے ضلعی اِنتظامیہ کے عزم پر زور دیتے ہوئے سی سی آئی کے قیدیوں کی مناسب جسمانی، ذہنی اور تعلیمی نشوونما کی اہم ضرورت پر روشنی ڈالی اور اُنہیں معاشرے کے مستقبل کے طور پر تسلیم کیا۔ اُنہوں نے سی سی آئی کے عملے کوہدایت دی کہ وہ بچوں کی بھرپور دیکھ ریکھ کریں اور قوم کے معمار کے طور پر ان کے اہم کردار کا اعتراف کریں۔ضلع ترقیاتی کمشنر نے دورے کے دوران نشاندہی کی گئی ضروریات کے فوری جواب میں پلاش کے لئے ایک ٹی وی اور پریشا اور پلاش کے قیدیوں کے لئے گرم کپڑوں کی منظور ی دی۔ مزید برآں، اُنہوں نے متعلقہ حکام کو ہدایت دی کہ وہ سرد موسم کے صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے گرمی کے مناسب اِنتظامات برقرار رکھیں تاکہ بچوں کے آرام اور تندرستی کو یقینی بنایا جاسکے۔یہ بات قابل ذکر ہے کہ اس وقت ضلع اننت ناگ کے چار سی سی آئی میں تقریباً 100 بچے مقیم ہیں ۔ ضلع ترقیاتی کمشنر اننت ناگ کے ہمراہ ڈسٹرکٹ سوشل ویلفیئر آفیسر مظفر احمد ملک، چائلڈ ویلفیئر کمیٹی اننت ناگ کے ممبران اور محکمہ سماجی بہبود کے افسران بھی تھے۔