سینٹرل کشمیر رینج پولیس نے تبدیل ہوئے ضلع ترقیاتی کمشنر سری نگر اعجاز اسد کے اعزازمیں تقریب کا اِنعقاد کیا

سری نگر / /سینٹرل کشمیر رینج پولیس اور ڈسٹرکٹ پولیس سری نگر نے تبدیل ہوئے ضلع ترقیاتی کمشنر سری نگر محمد اعجاز اسد کو اِنتظامی سیکرٹری ، منصوبہ بندی و نگرانی محکمہ اور سول ایوی ایشن کے طور پر ان کے تبادلے اورترقی پر اُن کے اعزاز میں ایک پُر وقار تقریب کا اِنعقاد کیا۔ڈی آئی جی سینٹرل کشمیر رینج سجیت کمار نے اعزازی تقریب کی قیادت کی۔اِس موقعہ پر ایس ایس پی سری نگر آشیش مشرا، ایس پی ایسٹ شری رام ایس پی گورو سکوار، ایس پی نارتھ ذھیب تنویر، ایس پی پی سی افتخار طالب، ایس پی حضرت بل مشکور احمد،ایس ایس او سجاد خالق بٹ،ایس او ٹو ڈی آئی جی اور ڈسٹرکٹ پولیس سری نگر اور دیگر سینئر افسران موجود تھے۔تقریب میںموجود افسران نے تبدیل ہوئے ضلع ترقیاتی کمشنر کے کام کرنے کے انداز اور قائدانہ صلاحیتوں کو سراہتے ہوئے ان کی نئی ذمہ داری کے لئے نیک خواہشات کا اِظہار کیا۔ڈی آئی جی سجیت کمار نے سری نگر میں اِنتظامیہ کی ٹیم سپرٹ اور تبدیل ہوئے ضلع ترقیاتی کمشنراعجاز اسد کے دور میں تاریخی کامیابیوں کو یاد کیاجس کے نتیجے میں عوام کی خدمت میں زیادہ سے زیادہ بہتری آئی۔ضلع ترقیاتی کمشنرنے خوشگوار اعزازی تقریب منعقد کرنے پر افسران کا شکریہ ادا کیا اور سرکاری فرائض اور ذمہ داریوں کی انجام دہی میں بہترین کوششیں کرنے اور ان کی مدت کار کے دوران ان کی فعال حمایت اور تعاون پر افسران کی سراہنا کی ضلع ترقیاتی کمشنرنے سری نگرکے عوام کی خدمت کا موقعہ فراہم کرنے کے لئے لیفٹیننٹ گورنر جموں و کشمیر ک منوج سنہا کا بھی شکریہ ادا کیا۔