Khawaja Ghulam Muhammad Shah

سابق وزیر اعلیٰ خواجہ غلام محمد شاہ کی پندرہ ویں برسی

ضلع اور بلاک دفاتر پر شاندار خراج عقیدت پیش کیا گیا

سری نگر//سابق وزیر اعلیٰ خواجہ غلام محمد شاہ کی 15 ویں برسی پر انہیں ضلع اور بلاک دفاتر پر شاندار خراج عقیدت پیش کیا گیا اور انکی طرز خکومت کی سراہنا کی گئی۔کشمیر نیوز سروس( کے این ایس ) کو مو موصولہ ایک بیان میںبتایا گیا یے کہ اس حوالے سے مرکزی دفتر پر بھی سیاسی کارکنوں نے بھاری تعداد میں شرکت کی۔ پاس کی گئی خراج عقیدت کی قرار داد میں کہا کہ مرحوم شاہ صاحب کی دور اندیش بصیرت نے جموں و کشمیر اور لداخ کی ترقی میں نمایاں رول ادا کیا ہے۔مرحوم رہنما نے بیکاری اور بے روزگاری کے بند دروازے کھولے اور اندھیرے گھروں میں روشنی لائی۔ انہوں نے کہا سابق وزیر اعلیٰ نے جو تعلیمی پالیسی وضع کی تھی اس میں تعلیمی اداروں کے فروغ ،میعار اور سب کے لئے یکسان تعلیم کے مواقع کو خاص اہمیت حاصل تھی۔ مرحوم رہنما کی نظر میں سیاست مقصدنہیں بلکہ بیداری کا ذریعہ ہے۔ کسی شاعر نے بظاہر ایسی ہی ایماندار شخصیت کے متعلق کہا ہے کہ مرحوم مشترکہ تہذیب و ثقافت کے علمبردار رہے ہیں۔ آن کی وطن پرستی کے جذبہ نے آن کی ایک الگ شناخت اور انفرادیت کا پرچم لہرایا تھا۔ مرحوم حسن انتظام اور بہتر عوامی حکمرانی میں مشہور زمانہ تھے۔ شاہ صاحب کے خیال میں جمہوریت میں حکومت سے باہر کے اداروں میں بھی شفافیت ،ذمہ داری اور جواب دہی بہت ضروری ہے۔اس حوالے سے ر مرحوم کے مزار واقعہ چھتہ بل سرینگر میں فاتحہ خوانی کا اجتماع بھی ہوا۔ اس سے قبل اْستان عالیہ حضرت سعید پیر منطقی 231; کے اندر قرآن خوانی بھی ہوئی اور مرحوم شاہ صاحب کے کاروان سیاست میں شامل کئی مرحوم تاریخ ساز شخصیات کی بے مثال اور لازوال قربانیوں کو یاد کیا گیا جن میں مرحوم حسام الدین بانڈے، مرحوم غلام نبی کوچک، مرحوم محی الدین اوڑی ، مرحوم غلام الدین شاہ، مرحوم حفیظ اللہ شاہ،مرحوم محمد خلیل جوہر، مرحوم محمد اشرف خان ،مرحوم ثنا اللہ ڈار ، مرحوم عبدلرحیم اشمندری ،مرحوم محمد ابراہیم ڈار، مرحوم قاسم سجاد ،مرحوم غلام محمد ڈار رفیع آباد ، حاجی پیر نذیر احمد ،غلام محمد واتھوری ،غلام حسن بٹ واتھوری اے آر بڈانہ میر غلام رسول شیخ عبدالمجید شیخ نزیر احمد اوڈی غلامرسول وانی سرینگر حکیم محمد جواد طارق عبداللہ حکیم غلام حسن بادی پورہ غلام نبی پرہ نزیر احمد خان کپوارہ شریفالدین قریشی ،شامل ہیں کے ایصال ثواب کیلئے دعا ِ مغفرت کی گئی