کٹھوعہ // گورنمنٹ آئی ٹی آئی کٹھوعہ نے ایک اہم پروگرام کی میزبانی کی جس کا مقصد پی ایم وشوکرما یوجنا کی عمل آوری کے بارے میں بیداری پیداکرنا ہے ۔ نفاذ کے بارے میں بیداری پیدا کرنا تھا۔اِس تقریب کا اِفتتاح کمشنرسیکرٹری سکل ڈیولپمنٹ ڈیپارٹمنٹ سوربھ بھگت نے کیا جس میں ڈائریکٹر سکل ڈیولپمنٹ سدرشن کمار سمیت اہم شخصیات نے شرکت کی۔سوربھ بھگت نے بات چیت کے دوران شُرکأ اور طلباء کو متاثر کیا اور پی ایم وشو کرمایوجنا کے ذریعہ پیش کردہ فوائد سے واقف ہونے کی اہمیت پر زور دیا۔ اُنہوں نے طلبأ کو خود روزگار کے مواقع کو فروغ دینے میں سکل ٹریننگ کے اہم کردار کے بارے میں بھی آگاہ کیا۔پروگرام میں پرنسپل گورنمنٹ آئی ٹی آئی ہیرا نگرمندیپ ڈوگرہ، وِجے کمار (سینئر فیکلٹی) اور دیگر وقف عملہ کے اراکین اور طلبأ سمیت مختلف شراکت داروں کی فعال شرکت دیکھنے میں آئی۔اِس سے قبل ،سپر اِنٹنڈنٹ گورنمنٹ آئی ٹی آئی کٹھوعہ اجے کمار نے مہمان خصوصی اور دیگر افسران کا والہانہ اِستقبال کیا اور اِدارے کی قابل ذکر کامیابیوں کے بارے میںمعلومات فراہم کیں۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ گورنمنٹ آئی ٹی آئی کٹھوعہ نوجوانوں کو قیمتی ہنر اور علم سے بااِختیار بنانے کے لئے پُرعزم ہے۔اِس تقریب نے طلبأ میںاِس سکیم کے فوائد کے بارے میں بیداری اور تفہیم کو فروغ دینے کے لئے ایک پلیٹ فارم کے طور پر کام کیا ۔










