تربیت حاصل کرنے والوں سے اِستفساری گفتگو کی اور بیداری کیمپ کی صدارت کی
شوپیاں //کمشنر سیکرٹری سائنس و ٹیکنالوجی اور سکل ڈیولپمنٹ ڈیپارٹمنٹ سوربھ بھگت نے آج گورنمنٹ آئی ٹی آئی شوپیاں کا دورہ کیا اور اُنہوں نے وہاںپی ایم وشوکرما سکیم کے تحت زیر تربیت اَفراد کے پہلے بیچ کے ساتھ اِستفساری گفتگو کی اور ایک بیداری کیمپ کی صدارت بھی کی۔ اِس موقعہ پر کمشنر سیکرٹری نے خطاب کرتے ہوئے پی ایم وشوکرما سکیم کے رول پر روشنی ڈالی جو کاریگروں اور نوجوانوں کو صنعتی ضروریات سے ہم آہنگ مہارتوں سے آراستہ کرنے میں اہم کردار اَدا کرتی ہے اور اِس طرح وہ معیشت میں قابل قدر شراکت دار بن سکتے ہیں۔ اُنہوں نے متعدد اَقدامات کے بارے میں تفصیل سے بتایا۔مقامی نوجوانوں اور روایتی کاریگروں کے ہنر اور روزگار کو بڑھانے کے لئے پی ایم وشوکرما سکیم کے تحت شروع کیا گیا۔سوربھ بھگت نے اس بات پر زور دیا کہ ہنرمندی کی تربیت نہ صرف بے روزگاری کے فرق کو کم کرتی ہے بلکہ روزگار کے مواقع بھی پیدا کرتی ہے۔کمشنر سیکرٹری نے کہا کہ ضلع کے نوجوان آگے آئیں، دستکاروں کی فلاح و بہبود کے لئے پی ایم وشوکرما اسکم میں اپنا اندراج کروائیںجو مختلف کاروباری یونٹوں کے قیام کے لئے 3 لاکھ روپے کے قرض کے علاوہ 15,000 روپے کی ٹول کٹ بھی حاصل کرسکتے ہیں تاکہ وہ اَپنے پیروں پر کھڑے ہوسکیں، اپنے لئے کماسکیںاور ملازمت کے متلاشیوں کے مقابلے ملازمت فراہم کرنے والے بھی بن سکیں۔سوربھ بھگت نے تربیت حاصل کرنے والوں کے ساتھ اِستفساری گفتگو کرنے کے دوران بدلتے ہوئے رجحانات سے ہم آہنگ رہنے کے لئے ہنرمندی کی ضرورت پر زور دیا۔اُنہوں نے 30 مستفیدین کی تربیت کا پہلا بیچ شروع کرنے والے جموںوکشمیر یوٹی میں پہلا ضلع بننے کے لئے ضلع اِنتظامیہ کی سراہنا کی۔ اُنہوں نے خواتین اُمیدواروں کی بڑی تعداد کے اِنتخاب پر بھی خوشی کا اِظہار کیا۔ضلع ترقیاتی کمشنر شوپیاں فضل الحسیب نے دستکاروں اور تربیت حاصل کرنے والوں کے اِجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ضلع میں پی ایم وشوکرما سکیم کا آغاز ایک اچھا قدم ہے اور ضلع کے کاریگر پی ایم وشوکرما سکیم کے ساتھ اَپنا اِندراج کروا کر سکیم کا فائدہ اُٹھانے کے لئے آگے آرہے ہیں۔اُنہوں نے بتایا کہ ضلع شوپیاں میں اب تک زائد اَز 5,000 اُمیدواروں نے اَپنا اندراج کیا ہے۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ ٹرینیز کے دوران ایک ٹرینی کو اس سکیم کے تحت تربیت حاصل کرنے کے لئے ماہانہ 500 روپے وظیفہ بھی دیا جائے گا اور اُنہوں نے اس سکیم کی مؤثر عمل آوری میں لائن ڈیپارٹمنٹوںکے کردار پر زور دیا۔ڈائریکٹر سکل ڈیولپمنٹ ڈیپارٹمنٹ سدرشن کمار نے اس سکیم کے فوائد اور معاشرے پر بالخصوص اور روایتی کاریگروں پر اس کے اثرات پر روشنی ڈالی۔کمشنر سیکرٹری موصوف نے استفادہ کنندگان پر مبنی سکیموں کی نمائش کرنے والے سٹالوں کا بھی معائینہ کیا۔سوربھ بھگت نے پی ایم وی سے فائدہ اُٹھانے والوں میں سر ٹیفکیٹ بھی تقسیم کئے۔اِس موقعہ پرایس ایس پی شوپیاں تنوشری، اے ڈی ڈی سی شوپیاں ڈاکٹر ناصر احمد لون، اے ڈی سی شوپیاں ڈاکٹر ذاکر حسین فاض،جوائنٹ ڈائریکٹرسکل ڈیولپمنٹ ڈیپارٹمنٹ محمد فیروز احمد خان، سٹیٹ مینجمنٹ آفیسر این ایس ڈی سی، کہکشاں، سپراِنٹنڈنٹ آئی ٹی آئی شوپیاںفدا محمد، آئی ٹی آئی کے اَفسران و ملازمین اور نوجوان بڑی تعداد میں موجود تھے۔بعد ازاں، اِس موقعہ پرسکولی بچوں کی جانب سے مختلف ثقافتی پروگرام بھی پیش کئے گئے۔










