بانڈی پورہ//ضلع ترقیاتی کمشنر بانڈی پورہ ڈاکٹر اویس احمد نے آج رِنگ روڈ پروجیکٹ کی تعمیر کے لئے زمین اور ڈھانچے کے ایوارڈپر تبادلہ خیال کرنے اور اسے حتمی شکل دینے کے لئے ایک میٹنگ طلب کی۔میٹنگ میں رِنگ روڈ منصوبے کی کامیاب تکمیل کے لئے ضروری اَراضی اور ڈھانچے کی الاٹمنٹ پرتبادلہ خیال ہواجو ایک اہم اَقدام ہے۔ یہ ضلع میں رابطے کو بڑھانے او راِقتصادی ترقی کو آگے بڑھانے میں مددگار ثابت ہوگا۔ضلع ترقیاتی کمشنر نے کہا کہ رِنگ روڈ پروجیکٹ سے ٹریفک کے رَش کو کم کرنے، ٹرانسپورٹیشن کی کارکردگی کو بہتر بنانے اور ضلع کے اندر مختلف اہم مقامات کو جوڑ کر معاشی سرگرمیوں کو فروغ ملے گا۔میٹنگ میں بتایا گیا کہ مطلوبہ اراضی اور ڈھانچے کی نشاندہی کے لئے تفصیلی جائزے اور سروے کئے گئے ہیں جبکہ کمیونٹیوں میں کسی بھی ممکنہ رکاوٹ کو کم کیا گیا ہے۔ضلع ترقیاتی کمشنر نے متعلقہ حکام کو ہدایت دی کہ منصوبے سے متعلق تمام رسمی کارروائیاں بروقت مکمل کی جائیں۔ اُنہوں نے اس بات کو یقینی بنانے کی ہدایت دی کہ رِنگ روڈ کی تعمیر آسانی سے جاری رہے جس سے تمام مکینوں اور شراکت دارمستفید وںکو فائدہ پہنچے۔میٹنگ میں نوڈل آفیسر کوآرڈی نیشن محمد اشرف حکاک، اے ڈی سی بانڈی پورہ عمر شفیع ، اے سی آر ، تحصیل دار سنبل کے علاوہ متعلقین نے شرکت کی۔
’بھارت میں کوئی مسلمان نہ ہو‘ سوچنے والا ہندو نہیں رہے گا/ موہن بھاگوت
ریاستی درجہ واپس آئے گا، دفعہ 370 نہیں
پہلی بین الاقوامی فلم فیسٹیول کی تیاریوں کا جائزہ
آمدنی کا خسارہ، رابطہ سڑکیں اور روزگار لداخ کی ترقی میں اہم چیلنجز
جموں و کشمیر میں آئندہ چند روز بارش اور گرج چمک کا امکان
ڈیجیٹل گرفتاری جیسے نئے فراڈ کے خلاف عدلیہ نے فعال کردار ادا کیا/ چیف جسٹس
لفٹینٹ گورنر نے شری ماتا ویشنو دیوی شرائین بورڈ کے فاؤنڈیشن ڈے اور
جاوید ڈار نے لاڈورا میں زیارت حضرت نظام الدین ؒ کی باڑ بندی اور خوبصورتی کے کام کا سنگِ بنیاد رکھا
13 سال کی مسلسل محنت نے جموں و کشمیر کی شریا کو ایشین گیمز تک پہنچا دیا
منشیات کی آمدنی سے حاصل کردہ مکان پولیس نے منسلک کردیا










