JMICسری نگرکی عدالت کے حکم پر کارروائی،لوگ مفادات کی غلط معلومات کی مہم کا شکار نہ ہوں:پولیس
سری نگر//پولیس نے سینئر صحافی ماجد حیدری کومجرمانہ سازش، دھمکیاں، بھتہ خوری، جھوٹی معلومات دینے کے الزام میں گرفتارکرلیا۔جے کے این ایس کے مطابق پولیس نے جمعہ کو کہا کہ انہوں نے وسطی کشمیر کے سری نگر میں پیر باغ سے ایک شخص کو مبینہ طور پر مجرمانہ سازش اور دیگر الزامات کے تحت گرفتار کیا ہے۔ٹویٹر کے نام سے مشہورX کے ذریعے مطلع کرتے ہوئے، سری نگر پولیس نے ایک پوسٹ میںلکھاکہ جے ایم آئی سی سری نگر کی معزز عدالت کے جاری کردہ حکم کی بنیاد پر صدر پی ایس میں ایف آئی آر نمبر 88/2023زیر دفعات120S،500B،386اور177 درج کی گئی ہے۔ ایک شخص ماجد حیدری ولد جہانگیر حیدری ساکنہ پیر باغ کو مجرمانہ سازش، ڈرانے دھمکانے، بھتہ خوری، غلط معلومات دینے، ہتک عزت وغیرہ کے الزام میں گرفتار کیا گیا۔اس دوران سابق وزیراعلیٰ محبوبہ مفتی کے ٹوئٹ کا نوٹس لیتے ہوئے جموں کشمیر پولیس نے کہا کہ یہ واضح کیا جاتا ہے کہ رسمی گرفتاری کے تمام قانونی طریقہ کار پر عمل کیا گیا جیسا کہ قانون کے ذریعہ لازمی ہے۔ اس بارے میں معزز عدالت کے حکم کے بارے میں اہل خانہ کو واضح طور پر آگاہ کر دیا گیا تھا۔ پولیس نے کہاکہ سبھی سے گزارش ہے کہ برائے مہربانی مفادات کی غلط معلومات کی مہم کا شکار نہ ہوں۔










