کئی دہائیوں سے ہمارے بچوں کو وہ بچپن نہیں ملا جس کے وہ حقدار اور مستحق ہیں
لیفٹیننٹ گورنر نے 2023-24ء میں 15,000 اَفرادکی خاطرتربیتی پروگرام منعقد کرنے کیلئے محکمہ سماجی بہبود کی سراہنا کی
سری نگر//لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا نے جموںوکشمیر یوٹی میں چائلڈ پروٹیکشن سسٹم اور میکانزم کو مضبوط بنانے کے لئے پی آر آئیز ، یو ایل بیز ، پولیس اور شراکت دار نمائندوں کے لئے حساسیت اور تربیتی پروگراموں کے لئے دو روزہ ورکشاپ کا اِفتتاح کیا۔اُنہوں نے کہا کہ یہ ملک میںمرکزی وزارتِ خواتین و بچوں کی ترقی کی طرف سے اِس طرح کی پہلی مہم ہے۔لیفٹیننٹ گورنر نے اَپنے خطاب میں وزارتِ خواتین و بچوں کی ترقی کا شکریہ اَدا کیا اورمحکمہ سماجی بہبود کی اِس اِختراعی پہل کی ستائش کی جس کا مقصد 2023-24ء میں 15,000 اَفراد کے لئے تربیتی پروگرام کا اِنعقاد کرنا ہے۔اُنہوں نے کہا کہ یہ تربیتی پروگرام جموںوکشمیریو ٹی اِنتظامیہ کے اُس عزم کا ثبوت ہے کہ وہ ایک خوشگوار بچپن کو محفوظ اور بچوں کے لئے ایک معاون ماحولیاتی نظام کو یقینی بنائے جو انہیں اَپنی حقیقی صلاحیتوں کا اِدراک کرنے کے قابل بناتا ہے۔لیفٹیننٹ گورنر نے کہا،’’ کئی دہائیوں سے ہمارے بچوں کو وہ بچپن نہیں ملا جس کے وہ مستحق اور حقدار ہیں ۔تشدد سے فائدہ اُٹھانے والوںنے ان کا استحصال کر کے اُن کے ہاتھوں میں پتھر دے دئیے۔ ہم نے اِس ماحولیاتی نظام کو ختم کیا ہے اور ہمارے بچے اَب لیپ ٹاپ اور ٹیب لے کر قوم کی تعمیرمیں اَپنا حصہ اَدا کررہے ہیں۔‘‘اُنہوں نے اِفتتاحی سیشن سے خطاب کرتے ہوئے اِدارہ جاتی نگہداشت اور گلیوںمیں رہنے والے بچوں کو گھر فراہم کرنے کی ضرورت پر روشنی ڈالی۔لیفٹیننٹ گورنر نے کہا،’’ میرا ماننا ہے کہ بچپن گھر کے متحرک ماحول میں پروان چڑھتا ہے ۔اِس لئے اِدارہ جاتی نگہداشت آخری آپشن ہونا چاہیے۔‘‘اُنہوں نے کہا کہ حکومت نے رِی ہیبلٹیشن اینڈ چائلڈ کیئر کے متعدد اقدامات کئے ہیں اور سینٹرل ایڈاپشن ریسورس اَتھارٹی ( سی اے آر اے ) اور سٹیٹ ایڈاپشن ریسورس ایجنسی ( ایس اے آر اے ) کی مشترکہ کوششوں سے اَپناناشروع کیا گیا ہے جس سے بچو ںکی فیملی بیسڈ غیر اِدارہ جاتی نگہداشت کو فروغ ملے گا۔لیفٹیننٹ گورنر نے عوامی نمائندوں ، این جی اوز ، کمیونٹی عمائدین ، مذہبی رہنمائوں اور یوتھ کلبوں سے بھی منشیات کی بدعت کے خلاف جنگ میں شامل ہونے کی اپیل کی۔اُنہوں نے کہا کہ نوجوانوں میں منشیات کا اِستعمال تشویش کے بڑے شعبوں میں سے ایک ہے ۔اُنہوں نے کہا کہ ہم نے منشیات کے خلاف زیرو ٹالرنس کی پالیسی اَپنائی ہے اور یہ ہمار ی اِجتماعی ذمہ داری ہے کہ ہم بیداری پیدا کریں اور منشیات سے پاک جموںوکشمیر کے ویژن کو عملی جامہ پہنانے کے لئے اَقدامات کو مضبوط کریں ۔اِس موقعہ پر لیفٹیننٹ گورنر نے مرکزی حکومت کے اَفسران سے کہا کہ وہ جموں اور سر ی نگر میں ایک ایک وتسالیہ سدن کے قیام پر غور وخوض کریں۔اِس موقعہ پر چیف سیکرٹری ڈاکٹر ارون کمار مہتا ، ایڈیشنل سیکرٹری وزارتِ خواتین و بچوں کی ترقی سنجیو کما چڈھا ،جوائنٹ سیکرٹری وزارت خواتین و بچوں کی ترقی محترمہ اِندرا مالو ،کمشنر سیکرٹری سماجی بہبود محکمہ محترمہ شیتل نندا اور مرکزی حکومت اور یوٹی اِنتظامیہ کے سینئر اَفسران موجو دتھے۔اِفتتاحی سیشن میں پی آر آئیز اور یو ایل بی کے اَراکین ، پولیس ، ریسورس پرسنز ، جووینائل جسٹس بورڈ کے نمائندے ، عدلیہ ، این جی اوز او ردیگر شراکت داروں نے شرکت کی۔










