لیفٹیننٹ گورنر نے سری نگر میں جموں وکشمیر فائنانس اینڈ اکائونٹس سوسائٹی کے جرنل کی رونمائی تقریب میں شرکت کی

جموںوکشمیر ترقی راہ پر گامزن ہے اور اِسی طرح لوگوں کی اُمنگیں اور اِنتظامیہ سے ان کی توقعات وابستہ ہیں۔لیفٹیننٹ گورنر

سری نگر//لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا نے سری نگر میں جرنل آف جموںوکشمیر فائنانس اینڈ اکائونٹس سوسائٹی ( جے اے کے ایف اے ایس )کے پہلے ایڈیشن کی رونمائی کی تقریب میں شرکت کی۔اُنہوں نے اَپنے خطاب میں جرنل آف جموںوکشمیر فائنانس اینڈ اکائونٹس سوسائٹی ( جے اے کے ایف اے ایس )کے تمام اراکین کو مُبارک باددی اور جامع ترقی میں اکائونٹ سروسز اَفسران کے اہم کردار اور شراکت پر روشنی ڈالی۔لیفٹیننٹ گورنر نے مزید کہا کہ جہاں تک حکومتی اَخراجات کا تعلق ہے فائنانس اورا کائونٹ سروسز نہ صرف احتساب کے نگران ہیں بلکہ وہ ہمہ جہت ترقی کے فروغ دینے والے اور سہولیت کار بھی ہیں۔اُنہوں نے تقریب میں حالیہ برسوں میں جموںوکشمیر اِنتظامیہ کی طرف سے کی گئی مالی اِصلاحات کا اشتراک کیا جس سے مالیاتی نظام میں زیادہ شفافیت اور جواب دہی آئی ہے ۔لیفٹیننٹ گورنر نے کہا،’’ بہتر حکمرانی کی روح احتساب او رشفافیت ہے ۔ ہم نے مکمل لگن او رعزم سے ترقیاتی منصوبوں کے بروقت اور تیزی سے عمل آوری کو یقینی بنایا ہے ، عام آدمی کو براہِ راست فائدہ پہنچایا ہے اور سماجی اور علاقائی عدم توازن کو دُور کیا گیا ہے۔‘‘اُنہوں نے کہا کہ بی اِی اے ایم ایس ، جے اینڈ کے پے سسٹم ، لازمی منظوریوں ، تکنیکی منظوریوں ،اِی ۔ ٹینڈرنگ ، ڈیجیٹل پے منٹس ، عمومی مالیاتی قواعد کی پابندی اور دیگر ٹیکنالوجی اَقدامات سمیت کلیدی اِصلاحات نے نظام کی کارکردگی اور شفافیت میں بہت زیادہ تعاون کیا ہے ۔اُنہوں نے اِن اِصلاحات کو عملانے میں اکائونٹ سروس اَفسران کے کلیدی کردار کی بھی سراہنا کی۔لیفٹیننٹ گورنر نے کہا،’’ کئی دہائیوں سے جموںوکشمیر کے تمام نظاموں میں رشوت کی جڑیں گہری تھیں۔ ہم نے رشوت کے خلاف کثیر الجہتی کارروائی کی ہے ، مجرموں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی ہے اور صاف اور شفاف طرزِ حکمرانی کے آغاز کے لئے احتساب کی خاطر ڈیجیٹل گورننس کو عملایا ہے۔‘‘اِس موقعہ پر لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر اکائونٹ سروسز کے سبکدوش ہونے والے اور نئے ممبران کو مُبارک باد پیش کی اور ان پر زور دیا کہ وہ لوگوں کو سرکاری خدمات کی ادائیگی کی ذمہ داری سے آگاہ کریں ۔اُنہوں نے کہا کہ اگر اہل لوگ اَپنے بجلی کے بِل اَداکریں تو حکومت غریبوں اور کسانوں کے بِل معاف کرسکتی ہے۔اُنہوں نے کہا کہ جموںوکشمیر ترقی راہ پر گامزن ہے اور اِسی طرح لوگوں کی اُمنگیں اور اِنتظامیہ سے ان کی توقعات وابستہ ہیں۔اُنہوں نے کہا کہ ہمیں ترقی کے رفتار کو برقرار رکھنے اور لوگوں بالخصوص غریبوں اور پسماندہ لوگوں کی زندگی میں تبدیلی لانے کے لئے لگن کے ساتھ کام کرنے کی ضرورت ہے ۔لیفٹیننٹ گورنر نے مزید کہا کہ مشن موڈ پرپنشن کی ادائیگی کے اَفسران کی ڈیجیٹلائزیشن کو مکمل کیا جائے۔اُنہوں نے جے اے کے ایف اے ایس کی جانب سے سوسائٹی کے متوفی اَفراد کے لواحقین کو چیک بھی حوالے کئے۔اِس موقعہ پر چیف سیکرٹری ڈاکٹر ارون کمار مہتا ، پرنسپل سیکرٹری محکمہ خزانہ سنتوش ڈی ویدیا ، ایم ڈی اور سی اِی او جے اینڈ کے بینک بلدیو پرکاش ، کمشنر سیکرٹری جے اے ڈی سنجیوورما ، کمشنر سٹیٹ ٹیکسز محترمہ رشمی سنگھ ، صدر جے اے کے ایف اے ایس اِفتخار حسین چوہان ، سربراہان ، جے اے کے ایف اے ایس کے سینئر اَفسران اور ممبران موجود تھے۔