پلوامہ//ضلع ترقیاتی کمشنر پلوامہ ڈاکٹر بشارت قیوم نے ٹائون ہال پانپور میں ترقیاتی کاموں اور سکیموں کے بلاک سطح کے جائزہ میٹنگ کی صدارت کی۔ابتداً، بلاک ڈیولپمنٹ آفیسر نے چیئر کو بلاکوں میں جاری مختلف ترقیاتی سکیموں سے آگاہ کیا او رمحکمہ وار جائزہ سمری پیش کی گئی۔ضلع ترقیاتی کمشنر نے محکمہ جائزہ لیتے ہوئے مقررہ وقت میں کام کی تکمیل پر توجہ دی۔اُنہوں نے مختص کاموں کو فوری طور پر مکمل کرنے اور بیک وقت اَخراجات کی بُکنگ پر زور دیا۔اُنہوںنے مزید کہا کہ کام کی تقسیم کے دوران اثاثوں کی تخلیق ایک اہم عنصر ہے اور اِس بات کو یقینی بنایا جائے کہ عوامی اثاثوں پر توجہ دی جائے۔ضلع ترقیاتی کمشنر نے کہا کہ اس طرح کے بلاک وار جائزہ میٹنگوں کا بنیادی مقصد بین محکمہ جاتی تال میل پرتوجہ مرکوز کرنا ہے اور اگر کسی محکمہ سے متعلق کوئی مسئلہ بلاک سطح پر ہو تو اسے حل کیا جاسکتا ہے ۔ تمام محکموں کو مل جُل کر کام کرنا چاہیے تاکہ عوامی خدمت میں اِضافہ ہو۔اُنہوں نے نوجوانوں میں کھیل سرگرمیوں کو بڑھانے کے لئے کھیلوں کا بنیاد ڈھانچہ بنانے پر بھی زور دیا۔ایک شیڈ ول جاری کیا گیا ہے جس میں ہر بلاک میں ترقیاتی کاموں کو تیز کرنے اور زمین کی دستیابی یاراستے کے حق کے مسائل کو حل کرنے کے لئے جائزہ لیا جائے گا۔ضلع ترقیاتی کمشنر نے سوچھ بھارت مشن ( رورل ) کے ایک حصے کے طور پر دیہی علاقوں میں مناسب طریقے سے جمع کرنے اور ٹھکانے لگانے کے لئے کوڑا کرکٹ اِکٹھا کرنے والی وین کو جھنڈی دِکھا کر روانہ کیا۔میٹنگ میں اے ڈی سی اونتی پورہ ، سی پی او پلوامہ ، کے پی ڈی سی ایل ، آر ڈی ڈی ، وائی ایس ایس ، میونسپلٹی اری گیشن ، جے جے ایم اور دیگر اَفسران نے شرکت کی۔










