بنیادی ڈھانچے کو اَپ گریڈ کرنے ، گرام پنچایتوں میں پبلک لائبریریوں کے قیام کیلئے 5,000 کروڑ روپے مختص۔ڈی جی آر آر آر ایل ایف
سری نگر//مرکزی حکومت نے پبلک لائبریریوں میں بنیادی ڈھانچے کو اَپ گریڈ کرنے اور ملک بھر میں گرام پنچایت کی سطح تک لائبریری سہولیات کو بڑھانے کی خاطر سال 2023-24ء کے لئے مجموعی طور پر 5,000کروڑ روپے مختص کئے ہیں۔اِس بات کا اعلان ڈائریکٹر جنرل نیشنل لائبریری آف اِنڈیا ( این ایل آئی ) پروگراماور راجہ رام موہن رائے لائبریری فائونڈیشن ( آر آر آر ایل ایف)پروفیسر اَجے پرتاپ سنگھ نے ایتوارکو یہاں ایس پی ایس لائبریری کمپلیکس میں شروع ہونے والی جموںوکشمیر یوٹی لیول لائبریری ایڈوائزری کم پر چیزکمیٹی کے دو روزہ میٹنگ میں اَپنے اِفتتاحی کلمات میں کیا۔ پروفیسر اَجے پرتاپ سنگھ نے کہا کہ یہ پہلی بار ہے کہ مرکزی حکومت کی طرف سے ریاستوں اور یوٹیز میں لائبریری کے بنیادی ڈھانچے کو اَپ گریڈ کرنے کے لئے ایک ہی بار میں اتنی بڑی رقم مختص کی گئی ہے۔اُنہوں نے کہا کہ لائبریری سہولیت میں توسیع او رلائبریری کی تحریک کو نچلی سطح تک لے جانے کا مقصد دیہی اور سیمی اَربن علاقوں کے بچوں اوربالغوں کی جدید ترین کتابوں تک رَسائی کو بہتر بنانا اور انہیں قومی ڈیجیٹل لائبریری آف اِنڈیا( این ڈی ایل آئی) اِی ۔کنک ٹنگ دستیاب وسائل سے جوڑنا ہے۔اُنہوں نے کہا کہ مرکزی وزارتِ خزانہ نے پہلے ہی اِس سکیم کے تحت تمام ریاستوں اور یوٹیز سے تجاویز طلب کی ہیں کیوں کہ پبلک لائبریریوں میں بنیادی ڈھانچے کو اَپ گریڈ کرنے اور گرام پنچایت کی سطح پر لائبریری سہولیات فراہم کرنے کے لئے فنڈنگ ’’ فسٹ کم فسٹ سرو‘‘ کی بنیاد پر دستیاب ہوگی ۔اُنہوں نے کہا،’’ اِس سلسلے میں مواصلات محکمہ اخراجات مرکزی وزارتِ خزانہ نے مئی 2023ء میں تمام ریاستوں اور یوٹیز کے چیف سیکرٹریوں کو بھیجی ہے۔‘‘پروفیسر سنگھ نے اِس سکیم کے تحت فنڈنگ ریاستوں اور یوٹیز کو لائبریری کی نئی عمارتوں کی تعمیر کے لئے موجودہ لائبریریوں کی تزئین و آرائش ، لائبریری فرنیچر کی خریداری ، کمپیوٹر ، پرنٹروں ، نیٹ ورکنگ وغیرہ سمیت آئی ٹی آلات کی خریداری اور کتابوں کی خریداری دستیاب ہوگی ۔اُنہوں نے کہا کہ سکیم کے تحت مالی اِمداد ہر میونسپل وارڈ میں ایک لائبریری اور ہر گرام پنچایت میں ایک لائبریری تک محدود ہوگی۔اُنہوں نے کہا کہ جموںوکشمیر کے لائبریریوں کے محکمے کو متعلقہ محکموں کے ساتھ مل کر پبلک پارکوں ، باغات ، دریائے جہلم کے کنارے اور ڈل جھیل کے آس پاس سیاحوں اور صبح کی سیر کرنے والوں کے لئے پڑھنے کی معقول جگہیں قائم کرنے کے اِمکانات کو بھی تلاش کرنا چاہیے۔اِس سے قبل میٹنگ میں ڈائریکٹر لائبریریز اینڈ ریسرچ محمد رفیع نے شرکأ کا خیر مقدم کرتے ہوئے پبلک لائبریریوں میں بنیادی ڈھانچے کو اَپ گریڈ کرنے اور لائبریری کے صارفین کو بہترین ممکنہ سہولیات فراہم کرنے کے لئے محکمہ کی جانب سے کئے گئے اَقدامات کا جائزہ لیا۔ اُنہوں نے کہا کہ پبلک لائبریریوں میں لوگوں کی تعداد میں بہت زیادہ اِضافہ نے لائبریری کے وسائل پر بہت زیادہ دبائوڈالا ہے اور بنیادی ڈھانچے خصوصاً لائبریری کے فرنیچر کو اَپ گریڈ کرنے کی اَشد ضرورت ہے۔ڈائریکٹر لائبریریز نے ڈائریکٹر جنرل آر آر آر ایل ایف سے اقدام کی درخواست کی تاکہ نیشنل مشن آن لائبریریز ( این ایم ایل ) کے تحت راجوری کدل سری نگر اور ڈسٹرکت لائبریری سانبہ میں غنی میموریل یوٹی سینٹرل لائبریری کے لئے عمارتوں کی تعمیر کے لئے آر آر آر ایل ایف سے جلد اَز جلد فنڈز جاری کئے جائیں۔ اُنہوں نے پبلک لائبریریوں میں فرنیچر کو اَپ گریڈ کرنے کے لئے میچنگ گرانٹ سکیم کے تحت آر آر آر ایل ایف کی مالی اِمداد جاری کرنے پر بھی زور دیا۔یوٹی سطح کی لائبریری ایڈوائزری کم پرچیز کمیٹی نے جموںوکشمیر میں پبلک لائبریری سہولیات کی اَپ گریڈیشن اور توسیع کے لئے ڈائریکٹر ، لائبر یریز اینڈ ریسرچ کی طرف سے پیش کردہ مختلف تجاویز پر تبادلہ خیال اور منظور ی دی۔یوٹی ایل ایل اے سی پی سی نے سال 2023-24ء کے دوران لائبریریوں اور تحقیق محکمے کی طرف سے اَپنی لائبریریوں کے لئے خریدی جانے والی مختلف زمروں کے تحت کتابوں کی فہرست کو منظوری دی۔میٹنگ کو بتایا گیا کہ جموںوکشمیر کو ملک کی قدیم ترین لائبریریوں کا اعزاز حاصل ہے جن میں ایس آر ایس لائبریری جموں 1879 میں قائم کی گئی اور ایس پی ایس لائبریری سری نگر 1898 میں قائم کی گئی تھی۔یوٹی ایل ایل اے سی پی سی ممبران جنہوں نے فورم کی چوتھی میٹنگ میں شرکت کی ۔ ان میں ڈپٹی ڈائریکٹر جے اینڈ کے بورد آف سکول ایجوکیشن ڈاکٹر عارف، صحافی سلیم پنڈت ، ماہر ہندی زبان ستیش ومل ، ماہر اردو زبان لیاقت جعفری ، ماہر کشمیر ی زبان غلام نبی حلیم ، ماہری پنجابی زبان محترمہ سریندر نیر ، میڈیا سٹیڈیز پرویز مجید اور کلبوشن ملہوتر ا شامل تھے۔میٹنگ میں یوٹی ایل ایل اے سی پی سی ممبران کے علاوہ ڈپٹی ڈائریکٹر لائبریریز جموںوکمشیر ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر لائبریریز اینڈ ریسرچ کشمیر ، اورینٹل ریسرچ لائبریری سری نگر اور ایس پی ایس لائبریری سری نگر کے چیف لائبریرین اور دیگر اَفسران نے شرکت کی۔واضح رہے حکومت نے 16رُکنہ جے اینڈ کے ۔ یوٹی لیول لائبریری ایڈوائزری کم پرچیز کمیٹی ( یو ٹی ای لایل اے سی پی سی ) جموںوکشمیر فروری 2021ء میں تشکیل دی تھی تاکہ یوٹی میں لائبریری خدمات کی ترقی اور لائبریری سہولیات کو اَپ گریڈ کرنے کے اقدامات کی سفارش کی جاسکے ۔ کمیٹی لائبریریوں شعبہ کی طرف سے اَپنی لائبریریوں کے لئے خریدی جانے والی کتابوں کا اِنتخاب بھی کرتی ہے۔










