پلوامہ//ضلع ترقیاتی کمشنر پلوامہ ڈاکٹر بشارت قیوم نے ٹائون ہال پلوامہ میں ہفتہ بھر جاری رہنے والے ’بھرشٹاچار مُکت جے اینڈ کے‘ کے ہفتہ کا اِفتتاح کیا۔اِس موقعہ پر ضلع ترقیاتی کمشنر نے خطاب کرتے ہوئے اِنتظامیہ کی جانب سے بغیر کسی رُکاوٹ اور شفاف نظام کے لئے کی جانے والی تمام اقدامات کو اُجاگر کرنے پر زور دیا۔ اُنہوں نے کہا کہاس کے پھیلائو کے لئے پورے ضلع میں ضلعی سطح سے لے کر پنچایت سطح تک اِس پورے ہفتہ کو بھرپور طریقے سے اَنجام دیا جائے گا۔اُنہوں نے اعتماد سازی کے اَقدامات کو اَپنانے پر زور دیا اور کہا کہ عوامی رائے ایک اہم عنصر ہے اور تمام محکمے اِس بات کو یقینی بنائیں گے کہ شکایات کا مناسب طریقے سے اَزالہ کیا جائے ۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ ڈیجیٹل ویک اور بھرشٹاچار مُکت ویک کا ایک اہم آہنگ رشتہ ہے اور ڈیجیٹل گورننس کورپشن فری گورننس کا مترادف ہے جیسا کہ تمام خدمات پی ایس جی اے کی ٹائم لائن کے اَندر فراہم کی جانی چاہئیں۔اُنہوں نے اَفسران پر زور دیتے ہوئے کہا کہ نہ صرف دفاتر میں رشوت کے خلاف زیرو ٹالرنس کو یقینی بنایا جائے بلکہ تمام اَفسران کے رابطے کی تفصیلات بھی شیئر کی جائیں تاکہ رشوت کا مکمل خاتمہ ہو اور بھرشٹا چار مُکت پلوامہ کو حاصل کیا جاسکے۔ضلع بھر میں ہفتہ بھر جاری رہنے والے اِس پروگرام کے تحت تقریبات منعقد کی جائیں گی ۔ ضلع ترقیاتی کمشنر نے پہلے دِن محکمہ ریونیو کی طرف سے اُٹھائے گئے اقدامات کا جائزہ لیتے ہوئے تمام اَفسروں کو ہدایت دی کہ وہ اِس بات کو یقینی بنائیں کہ نہ صرف سروس ڈیلیوری آن لائن ہوگی بلکہ زیر اِلتوأ اور درخواستوں کو مناسب سطح پر فلیگ آف کیا جائے گا۔










