بانڈی پورہ//چیئرمین ڈسٹرکٹ ڈیولپمنٹ کونسل بانڈی پورہ عبدالغنی بٹ نے ایک جائزہ میٹنگ کی صدارت کی جس میں علاقے کے اَندر جاری مختلف ترقیاتی پروجیکٹ شامل تھے۔میٹنگ میں وائس چیئرپرسن ڈی ڈی سی بانڈی پورہ کوثر شفیق ، ڈی ڈی سی اور بانڈی پورہ کے بلاک ڈیولپمنٹ کونسل کے ممبران ،ایڈیشنل ڈسٹرکٹ ڈیولپمنٹ کمشنر علی افسر کان اور اسسٹنٹ کمشنر ڈیولپمنٹ ڈیولپمنٹ بانڈی پورہ محمد اشرف حکاک بھی موجود تھے۔میٹنگ میں بتایا گیا کہ ڈی ڈی سی گرانٹس میں منظور شدہ 175 کاموں میں سے 154 کا ٹینڈر ہوچکا ہے اور باقی 21کا تخمینہ باقی ہے ۔ بی ڈی سی گرانٹس میں 93 کاموں کی منظوری دی گئی جن میں سے 80کو اِنتظامی طور پر منظور کیا گیا ہے ۔مزید برآن پی آر آئی گرانتس میں 1,203کاموں کی منظوری دی گئی جن میں سے 1,149 کاموں کی اِنتظامی منظوری دی گئی۔یہ بھی بتایا گیا کہ ڈی ڈی سی گرانتس کے تحت 574.79لاکھ اور 331.82لاکھ جاری کئے گئے ہیں۔بی دی سی گرانٹس کے تحت 242.65 لاکھ فنڈز کی منظوری دی گئی ہے جس کے تحت 121.33 لاکھ جاری کئے گئے ہیں۔ پی آر آئی گرانٹس کے تحت 3,248.13 لاکھ کی منظوری دی گئی جس کے تحت 1,594.95 لاکھ جاری کئے گئے ہیں۔دورانِ میٹنگ چیئرمین نے جاری ترقیاتی اَقدامات کو تیز کرنے کی اہمیت پر زو ردیا جن کا مقصد ضلع کے مجموعی سماجی و اِقتصادی منظر نامے کو بڑھانا ہے ۔ میٹنگ میں پیش رفت اور چیلنجوں کا جائزہ لیا گیا او ران منصوبوں کی مؤثر اور بر وقت تکمیل کو یقینی بنانے پر تبادلہ خیال ہوا۔










