کولگام/ /ضلع ترقیاتی کمشنر کولگام ڈاکٹر بلال محی الدین بٹ نے منی سیکرٹریٹ میں ضلعی اور سیکٹورل اَفسران کے ساتھ ایک میٹنگ منعقد کی تاکہ آئندہ’ ڈیجیٹل ویک2023ء ‘کی تقریبات کے لئے کئے گئے اِنتظامات اور تیاریوں کا جائزہ لیاسکے۔میٹنگ میں بتایا گیا کہ ستمبر کے پہلے ہفتے میں طے شدہ ہفتہ بھر کی تقریبات کا مقصد ڈیجیٹل خواندگی کو فروغ دینا اور عوامی خدمت کی فراہمی میں آن لائن خدمات کے ذریعے خطے کے لوگوں کو بااِختیار بنانا ہے ۔ دورانِ میٹنگ ڈیجیٹل ویک کی تقریبات کے لئے منصوبہ بندی اور سرگرمیوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ضلع ترقیاتی کمشنر نے کہا کہ حکومت نے عوامی سہولیت کو بڑھانے اور شہریوں کو خدمات کی فراہمی میں شفافیت کو یقینی بنانے کے لئے ڈیجیٹل سروسز متعارف کی ہیں۔میٹنگ میں ڈیجیٹل فیسٹول کے لئے ترتیب دی گئی سرگرمیوں کی ایک متنوع رینج پر اَچھی طرح اور اِس کی کامیابی کے لئے حکمت عملی پر بھی غور وخوض کیا گیا۔ضلع ترقیاتی کمشنر نے ایک جامع منصوبہ تیار کرنے کے لئے تمام محکموں کے درمیان باہمی تعاون کی کوششوں کی اہمیت پر زور دیا جو کہ ایک پُر کشش او رمتحرک ڈیجیٹل ہفتہ کے جشن کو یقینی بناتا ہے۔میٹنگ میں بتایا گیا کہ محکمے مخصوص بوتھوں پر آن لائن خدمات کی سہولیت فراہم کریں گے جس سے عام لوگوں کو سہولیت ہوگی ۔مزید برآں، ضلع میں بیداری مہم چلائی جائے گی تاکہ رہائشیوں کو مختلف سرکاری پروگراموں اور آن لائن خدمات سے واقف کیا جاسکے ۔اِس طرح وہ ڈیجیٹل تقریبات میںان اقدامات سے مستفید ہوسکیں گے۔میٹنگ میں اے ڈی ڈی سی شوکت احمد راتھر ، جے ڈی پلاننگ ، اے سی آر اور دیگر ضلعی اور سیکٹورل اَفسران نے شرکت کی۔










