NUN-KUN کی پرچم کشائی کی تقریب میں شرکت کی
اس مہم نے تمام کوہ پیمائی برادری ، جموں و کشمیر اور ہماری قوم کیلئے بہت سے ریکارڈ اور ایک قابل فخر لمحہ تخلیق کیا ہے ۔ منوج سنہا
سرینگر//لیفٹنٹ گورنر مسٹر منوج سنہا نے آج جواہر انسٹی ٹیوٹ آف ماؤنٹینیرنگ اینڈ ونٹر اسپورٹس پہلگام کے زیر اہتمام ماؤنٹین ایکسپیڈیشن NUN-KUN کی پرچم کشائی کی تقریب میں شرکت کی ۔ راج بھون میں ایکسپیڈیشن ٹیم کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے لفٹینٹ گورنر نے ماؤنٹ نون اور ماؤنٹ کُن کی جڑواں چوٹیوں پر چڑھ کر ایک تاریخ رقم کرنے کیلئے ان کی ہمت ، عزم اور کامیابی کی ستائش کی ۔ لفٹینٹ گورنر نے کہا ’’ کرنل بیم چندر سنگھ کی قیادت میں اس مہم نے طہت سے ریکارڈ بنائے ہیں اور تمام کوہ پیمائی برادری ، جموں و کشمیر اور ہماری قوم کیلئے ایک قابل فخر لمحہ ہے ۔ یہ کوئی عام مہم جوئی یا فتح نہیں ہے لیکن یہ نامعلوم کی تلاش اور غیر دریافت شدہ چیزوں کو تلاش کرنے کی جستجو کو ظاہر کرتا ہے ۔ ‘‘ انہوں نے کہا کہ مہم جوئی کی مثالی ہمت اور لگن نوجوان نسل میں نئے چیلنجز، نئے مواقع سے نمٹنے اور قوم کی تعمیر میں اپنا کردار ادا کرنے کا اعتماد پیدا کرے گی ۔ لفٹینٹ گورنر نے کہا کہ شاندار پہاڑ اپنی حیرت انگیز موجودگی کے ساتھ دشوار گذار علاقے ہمیں اپنے سفر میں تمام چیلنجوں اور مشکلات سے نمٹنے کی لازوال حکمت سکھاتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ یہ مہم مادر وطن کی حفاظت ۔ لوگوں کے مفادات کے تحفظ اور سب کیلئے امن اور خوشحالی کو یقینی بنانے کیلئے فوج کے عزم کی بھی علامت ہے ۔ انہوں نے کہا ’’ مجھے یقین ہے کہ ہمارے کوہ پیماؤں کی جرات ، بہادری کے کام ہمیں ایک بہتر معاشرے کی تعمیر کیلئے تحریک دیتے رہیں گے اور یہ آنے والی نسلوں کو متاثر کرے گا ۔ ‘‘ لفٹینٹ گورنر نے جواہر انسٹی ٹیوٹ آف ماؤنٹینیرنگ اینڈ ونٹر اسپورٹس پہلگام اور کوہ پیماؤں کو ان کی مستقبل کی کوششوں کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔ پرنسپل جواہر انسٹی ٹیوٹ آف ماؤنٹینیرنگ اینڈ ونٹر اسپورٹس پہلگام کرنل بیم چندر سنگھ نے لفٹینٹ گورنر کی زیر قیادت یو ٹی انتظامیہ کا انسٹی ٹیوٹ کیلئے مسلسل تعاون کیلئے شکریہ ادا کیا ۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستانی فوج کے بہادر جوانوں نے غیر روائتی راستہ اختیار کیا اور بیس کیمپ سے چوٹی تک (7 دن ) ماؤنٹ کون ( 23219 فُٹ) پر تیز ترین چڑھائی اور بیس کیمپ سے چوٹی تک ( 4 دن ) ماؤنٹ نون ( 23409 فُٹ ) پر تیز ترین چڑھائی کے باوجود ریکارڈ وقت میں چوٹیوں کو سرکیا ۔ کرنل بیم چندر سنگھ نے بتایا ’’ تیز ترین چڑھائی کے علاوہ ہم نے جے آئی ایم اور ڈبلیو ایس اور 19 ڈویژن کی ایک ہی کوشش میں ماؤنٹ نون اور ماؤنٹ کون کو لگاتار چڑھ کر تاریخ رقم کی ہے ۔ ‘‘










