سری نگر//صنعت و حرفت محکمہ نے آج سِنگل وِنڈو پورٹل (www.singlewindow.jk.gov.in)پرچار نئی اِی ۔ خدمات شروع کیں جس سے پورٹل پرصنعت و حرفت محکمہ کی کُل آن لائن خدمات کی تعداد 26ہوگئی۔نئی خدمات جو شروع کی گئی ہیں ان میں رہن کی اِجازت کے لئے این او سی، بینک کی طرف سے لین دین کے لئے این او سی، اِنڈسٹریل اسٹیٹ میں یونٹ کے لئے عمارت کی اجازت اور بغیر واجبات کے سر ٹیفکیٹ کے لئے درخواست شامل ہیں۔مزید یہ کہ تبدیلی کی سرگرمی اور آئین کی تبدیلی کے لئے موجودہ آن لائن خدمات کو بھی سیڈ کو( ایس آئی ڈی سی او) اورسیکاپ( ایس آئی سی او پی) میں چلائے جانے والے عمل سے مکمل طور پر مربوط بنا کر بہتر کیا گیا ہے۔لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا کے ذریعے سنگل وِندو پورٹل 7؍ فروری 2022ء کو شروع کیا گیا جس میں 18 محکموں کی 180 خدمات ہیں ، سرمایہ کاروں اور درخواسٹ دہندگان کے لئے ’’ وَن سٹاپ سلوشن‘‘ کے طور پر سامنے آیا ہے۔پورٹل پر اَب تک 1,10,000سے زیادہ درخواستیں موصول ہوئی ہیں اور 78,000 درخواستوں کو پورٹل پر نمٹایا گیا ہے۔جموںوکشمیر ہندوستان کا پہلا یوٹی ہے جس کا سنگل وِنڈو پورٹل مرکزی حکومت کے نیشنل سنگل وِنڈو پورٹل کے ساتھ مکمل طور پر مربوط ہے۔سنگل وِنڈو پورٹل سے فراہم کی جانے والی تمام خدمات ریپڈ اسسمنٹ سسٹم ( آر اے ایس ) ، ڈیجی لاکر ، این جی ڈی آر ایس پورٹل ، سروس پلس پورٹل ، سارتھی پورٹل وغیرہ کے ساتھ مربوط ہیں۔










