جے کے آر ٹی سی نے جموں میں میگا’’ ترنگا یاترا ‘‘ کا اِنعقاد کیا

جموں//جموںوکشمیر روڈ ٹرانسپورٹ کارپوریشن ( جے کے آر ٹی سی ) نے جے کے آر ٹی سی ہیڈ کوارٹر ریلو ے روڈ سے پانامہ چوک تک ایک میگا’’ ترنگا یاترا‘‘ کا اِنعقاد کیا۔یہ یاتراحب الوطنی اور اِتحاد کے جوش و جذبے سے بھری ریلوے روڈ سے ہوتی ہوئی پانامہ چوک تک اور ترنگے کی رونقوں کے ساتھ واپس پہنچی ۔ یہ ریلی ہندوستان کے کثرت میں وحدت اور اِجتماعی اُمنگوں کی عکاس تھی۔ یہ یاترا جو جے کے آر ٹی سی ہیڈ کوارٹر پر اِختتام پذیر ہوئی۔اِس ’’ ترنگا یاترا ‘‘ میںجے کے آر ٹی سی کے اَفسروں، ملازمین اور عام لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔