یہ خبر انتہائی افسوس کے ساتھ دی جاتی ہے کہ جناب ڈاکٹر فیروز حیدری ابنِ راحت حسین کا کل مختصر سی علالت بعد کامٹی، ناگپور میں انتقال ہوگیا۔مرحوم اردو کے ہیڈ آف ڈپارٹمنٹ تھے۔ دیندار و مجلس و ماتم کے پابند تھے۔ قومی خدمات کو اپنا فریضہ سمجھکر انجام دیتے، یہاں تک کہ ماتمی جلوسوں میں نوحہ خوانی بھی فرماتے ۔ مرحوم و مغفور جناب ڈاکٹر فیروز حیدری صاحبانجمن وظیفہ سادات و مومنین کے اہم رکن تھےپروردگار مرحوم کی مغفرت فرمائے اور قبر و برزخ میں آسانیاں پیدا کرے معصومین علیہم اجمعین کی کے ساتھ محشور کرے۔ آج بروز جمعہ بوقت ١٠ بجے دن مسلم قبرستان میں تدفین ہوگی۔آپ حضرات سے سورہ فاتحہ و دعائے مغفرت کی گذارش ہے ۔










