Najdi Tilawat

ریاض کی مساجد میں امامت کے لیے نجدی لہجہ میں تلاوت شرط قرار

سعودی عرب کے دیگر شہروں میں امام کی پسند اور خواہش کے مطابق تلاوت کی جائے گی

سرینگر//سعودی عرب میں اسلامی امور کے وزیر عبداللطیف آل الشیخ نے کہا ہے کہ “ہم ریاض کی مساجد کے اماموں کو نجدی لہجہ میں تلاوت کرنے کا پابند کریں گے، جو اس پر عبور نہیں رکھتا ہم اس کی جگہ کسی اور کو لے کر آئیں گے۔اپنے ایک ویڈیو کلپ کے دوران عبداللطیف آل الشیخ نے مزید کہا کہ نجد کی تلاوت الگ اور نفس روح کے بہت قریب ہے۔ نجد کے لوگ خاص طور پر شہر ریاض کے لوگ اسی طرز تلاوت کے لیے مشہور ہیں۔ یہ بہت پرانی تلاوت ہے، میرے خیال میں تلاوت کے اس لہجہ کو غائب ہونے سے بچانا اور زندہ کرنا بہت مناسب ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ریاض کے تمام ائمہ سے نجدی لہجہ میں قراء￿ ت پڑھنے کو کہا گیا تھا تاہم دوسرے شہروں میں قراء￿ ت امام کی پسند اور خواہش کے مطابق ہے۔ نجدی پڑھنے کی ذمہ داری صرف ریاض تک محدود ہے دیگر علاقوں کے اماموں کے لیے لازم نہیں ہے۔