modi

کووڈ کے دوران صحت کے کارنوں نے ملک کیلئے ڈھال کے طور پر کام کیا

ہیلتھ ورکروں کی خدمات کو ملک ہمیشہ یاد رکھے گا۔ وزیر اعظم نریندر مودی

سرینگر///وزیر اعظم نریندر مودی نے ملک کو صحت مند رکھنے کیلئے ہیلتھ کارکنوں نے جس انداز سے کام کیا ہے وہ قابل فخر ہے ۔ مودی نے صحت شعبہ کے کارکنوں کی ستائش کرتے ہوئے بتایا کہ کووڈ کے دوران انہوںنے ملک کیلئے بطور ڈھال کام کیا ہے جس کیلئے ملک ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھے گا ۔ سی این آئی کے مطابق یوم قومی ٹیکہ کاری کے موقع پر وزیر اعظم نریندر مودی نے جمعرات کو تمام صحت کی دیکھ بھال کرنے والے کارکنوں کی ہندوستان کو صحت مند رکھنے کی کوششوں کے لئے ان کی تعریف کی اور ایک صحت مند ملک کی تعمیر کے عزم کا اعادہ کیا۔ان کا یہ تبصرہ وزیر صحت منسکھ منڈاویہ کے ایک ٹویٹ کے بعد آیا، جنہوںنے کہا کہ قومی ویکسینیشن ڈے پر، پوری قوم ہر بچے کی ویکسینیشن کو یقینی بنانے کے لیے صف اول کے ہیلتھ کیئر ورکرز کی محنت کو سلام پیش کرتی ہے۔اپنے ٹویٹ کو ٹیگ کرتے ہوئے پی ایم مودی نے کہا، “ہندوستان کو صحت مند رکھنے کی کوششوں کے لیے ہمارے تمام صحت کی دیکھ بھال کرنے والے کارکنوں کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔ قومی ٹیکہ کاری کے دن پر ہم لوگوں کو ٹیکہ لگانے میں ہندوستان کی پیش رفت کو بھی یاد کرتے ہیں اور ایک صحت مند ہندوستان کی تعمیر کے اپنے عزم کا اعادہ کرتے ہیں۔وزیراعظم نے بتایا کہ کووڈ کے دوران صحت ورکروں نے ملک کیلئے ڈھال کے طور پر کام کیا ہے اور ملک کے عوام کو کووڈ جیسی عالمی وبائی بیماری سے بچایا ۔