جموں//سیکرٹری ریونیو ڈاکٹر پیوش سنگلا نے محکمہ کی آن لائن خدمات کے سلسلے میں تحصیل داروں کے ساتھ ایک میٹنگ منعقد کی۔محکمہ بہتر حکمرانی او رشہریوں کی آسانی کے لئے اہم اَقدام کے طورپر29 آن لائن خدمات فراہم کر رہا ہے جن میں فرد، اِنتقال ، لینڈ پاس بک ، سی ایل یو ، پراپرٹی کارڈ ، جمعبندی اور گرداوری ،ڈومیسائل سر ٹیفکیٹ ، دستاویزات کی رجسٹریشن وغیرہ شامل ہیں۔ڈاکٹر پیوش سنگلا نے آن لائن خدمات کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے محکمہ کی طرف سے فراہم کی جانے والی خدمات کی من و عن عمل کو دیکھا او رآئی ٹی ڈیپارٹمنٹ جے اینڈ کے اور این آئی سی جے اینڈ کے سے وضع کردہ طریقہ کار پر اَپنے اطمینان کا اِظہا رکیا۔تحصیل داروں نے محکمہ میں آئی ٹی اَقدامات کے کامیاب عمل آوری پر اَپنی آراء شیئر کیں اور زمینی سطح پر درپیش مسائل او رکچھ اِصلاحی تجاویز کو بھی نشان زد کیا۔ اُنہوں نے یقین دِلایا کہ اُٹھائے گے مسائل کو آئی ٹی محکمہ جے اینڈ کے اور این آئی سی جے اینڈ کے کے ساتھ مشاورت کر کے حل کیا جائے گا۔فیلڈ اَفسران کی طرف سے فراہم کردہ فیڈ بیک یقینی طور پر ٹائم لائن کے اَندر پبلک ڈیلیوری نظام کو بہتر بنانے میں مدد کرے گا جس سے شہریوں کو بھی آسانی ہوگی ۔ جو خدمات اَب بھی آف لائن موڈ میں فراہم کی جاتی ہیں انہیں آن لائن موڈ کے ذریعے کور کرنے کی ضرورت ہے جس کے لئے آئی ٹی اور این آئی سی کم سے کم وقت میں ماڈیول تیار کریں گے۔ ڈاکٹر پیوش سنگلا نے ریونیو آفیسر بالخصوص تحصیل داروں سے کہا کہ وہ تمام درخواستوں کو پی ایس جی اے ٹائم لائنز کے اَندر نمٹائیں اور شہریوں کی حوصلہ اَفزائی کے لئے دیہاتوں ، پنچایتوں اور خدمت مراکز میں کیمپ لگا کر ان کی مدد کریں۔ریو نیو دفاتر سے کسی فزیکل اِنٹرفیس کے بغیربذریعہ آن لائن موڈ تمام خدمات حاصل کریں۔میٹنگ میں سپیشل سیکرٹری ریونیو شہباز مرزا، ایڈیشنل سیکرٹری ایم ملک ، اَنڈرسیکرٹری ریونیو مزمل حسن چودھری ، سینئر سائنٹسٹ این آئی سی بیجواوبوٹ اور تحصیلدا ر اننت ناگ عمر گلزار ، تحصیلدار مجلتا اتم پالسر ، تحصیلدار سندر بنی کپل کانت اور تحصیلدار جموں خاص کمل پریت سنگھ نے شرکت کی۔










