dooran

لفٹینٹ گورنر نے سنجے کمار شرما کی ہلاکت پر دُکھ کا اظہار کیا

جموں//لفٹینٹ گورنر منوج سنہا نے پلوامہ میں مسٹر سنجے کمار شرما پر ہوئے بزدلانہ دہشت گردانہ حملے کی سخت مذمت کی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ انتظامیہ سوگوار خاندان کے ساتھ مضبوطی سے کھڑی ہے ۔ لفٹینٹ گورنر نے کہا ’’ سوگوار خاندان کے ساتھ میری دلی تعزیت ہے ۔ انتظامیہ نے دہشت گردوں سے نمٹنے کیلئے سیکورٹی فورسز کو کھلا ہاتھ دیا ہے اور ہم دہشت گردی کی ایسی کارروائیوں کا مضبوطی اور فیصلہ کُن طریقے سے مقابلہ کرتے رہیں گے ۔ ‘‘