Dr Shahid Iqbal Choudhary

پلوامہ ، شوپیان اور سری نگر میں نوجوانوں سے بات چیت اور فیڈ بیک ورکشاپوں کا اِنعقاد

سری نگر//مشن یوتھ جموں وکشمیر نے ضلع اِنتظامیہ پلوامہ اور شوپیان ، جے کے اِی ڈی آئی ، محکمہ روزگار اور دیگر شراکت دار اِداروں کے ساتھ مل کر گزشتہ دو برسوں میں مختلف سکیموں کے تحت منتخب کردہ نوجوانوں سے اِستفساری سیشن اور فیڈ بیک کا اہتمام کیا۔ اِس اقدام کا مقصد نوجوانوں کے تاثرات کی بنیاد پر مواقع کو مزید وسیع کرنا ہے۔سی اِی او مشن یوتھ ڈاکٹر شاہد اِقبال چودھری ، ضلع ترقیاتی کمشنر پلوامہ بصیر الحق چودھری ، ضلع ترقیاتی کمشنر شوپیان سچن کمار واشیا ، ڈائریکٹر ڈاکٹر مقبول ، او ایس ڈی ڈاکٹر مرتضیٰ رشید ، جے کے اِی ڈی آئی اور آرگنائزیشن کے سینئر اَفسران نے ایس کے آئی سی سی سری نگر ، جے کے اِی ڈی آئی پانپور اور جے کے اِی ڈی آئی ، ضلع ہیڈ کوارٹر پلوامہ ، ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر شوپیاں اور تینوں اَضلاع میں نوجوانوں کے مراکز میں منعقد پروگراموں میں شرکت کی۔جے کے اِی ڈی آئی میں منعقدہ اِستفساری سیشن میں فیکلٹی اور اَفسران نے اَنٹرپرینیور شپ ڈیولپمنٹ ٹریننگ پروگرام ( اِی ٹی ڈی پی ) کا ایک جائزہ پیش کیا جس کے تحت تقریباً 2000 خواتین کو تربیت دے کر سند دی گئی ہے ۔کاروباری واقفیت کی تربیت اور ڈی پی آر کی تشکیل جے کے اِی ڈی آئی کے ذریعے کنسلٹنٹس اور مالیاتی اِداروں کے ساتھ مل کر کی جاتی ہے۔ سکیم سے فائدہ اُٹھانے والوں نے اَپنے تجربات کا اِشتراک کیا او رسکیم کے تحت مالی اِمداد کو بڑھانے کے لئے تجاویز بھی پیش کیں۔اُنہوں نے خواتین کو بااِختیار بنانے والی اِس سکیم کے آغاز کے لئے لیفٹیننٹ گورنر کا شکریہ اَدا کیا۔ایس کے آئی سی سی سری نگر میں کوچنگ کے لئے پرواز سکیم کے تھت منتخب کئے گئے طلباء نے اِنتخاب کے عمل میں آسانی اور مختلف اِداروں میںجاری کوچنگ کلاسز کے بارے میں اَپنی رائے پیش کی۔ رہائشی سہولیات کو شامل کرنے کی سکیم کو تبدیل کرنے کے تاثرات پر انہیں بتایا گیا کہ حکومت جموںاور سری نگر میں کوچنگ کے لئے جلد ہی رہائشی رہائش فراہم کرنے کے لئے زیر غور ہے اور یو پی ایس سی او رجے اینڈ کے پی ایس سی کے مقابلہ جاتی امتحانات کے ساتھ ساتھ عدلیہ، مینجمنٹ اور تحقیق وغیرہ سے متعلق مزید کورسز پیش کئے جا رہے ہیں۔