ڈاکٹر اَصغر حسن سامون نے سکل ڈیولپمنٹ ڈیپارٹمنٹ میٹنگ کی صدارت کی

جموں//پرنسپل سیکرٹری سکل ڈیولپمنٹ ڈیپارٹمنٹ ڈاکٹر اَصغر حسن سامون نے آج سٹیٹ سٹیئرنگ کمیٹی ( ایس ایس سی ) کی میٹنگ کی صدارت کی جس میں’’پی پی پی سے 1,396 سرکاری آئی ٹی آئیز کی اَپ گریڈیشن ‘‘ سکیم کے تحت 32 آئی ٹی آئیز کے لئے اِنسٹی چیوٹ ڈیولپمنٹ پلانز ( آی ڈی پیز) پر نظر ثانی پر تبادلہ خیال کیا گیا اور اس کے علاوہ یہاں سول سیکرٹریٹ میں کمیٹی کے ایجنڈے کے دیگر نکات پر بھی غوروخوض ہوا۔ڈائریکٹر سکل ڈیولپمنٹ سدرشن کمار نے کمیٹی کے کام کرنے سے متعلق مختلف مسائل پر روشنی ڈالی ۔ پی پی پی سکیم کے تحت جموںوکشمیر یوٹی کے 32آئی ٹی آئی کے آئی ڈی پیز کی نظر ثانی کی منظوری کے حوالے سے سیر حاصل بحث ہوئی ۔ اس کے علاوہ تجارت کے اَپ گریڈیشن ، تعارف اور نئے چیئرمین آئی ٹی آئی بھدرواہ کی منظوری سے متعلق دیگر مسائل پر تبادلہ خیال ہوا۔میٹنگ میں بتایا گیا کہ خواتین کے انرولمنٹ کے علاوہ یوٹیلائزیشن سرٹیفکیٹ پہلے ہی ڈی جی ٹی کو جمع کئے جا چکے ہیں اور کل انرولمنٹ میں اضافہ ہوا ہے۔ نیز، تربیتی پروگرام کی نگرانی کے لئے لیبارٹریوں،ورکشاپوں اور کیمپس میں سی سی ٹی وی نصب کئے گئے ہیں۔ اِس کے علاوہ این ایس کیو ایف کے نصاب کے مطابق مختلف آلات خریدے گئے ہیں۔میٹنگ میں یہ بھی بتایاگیاکہ 1,048 ٹرینیز کو جاب ٹریننگ فراہم کی گئی ہے ، ورکشاپوں کو جدید ترین فرنیچر اور فرنیچر سے لیس کیا گیا ہے تاکہ ٹرینی کو آرام دہ ، دوستانہ اور جمالیاتی تربیت کا ماحول فراہم کیا جاسکے۔پرنسپل سیکرٹری نے میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے اَفسران پر زور دیا کہ وہ تجارت کے لحاظ منصوبوں کی تیاری کے سلسلے میں ہدایات پر سختی سے عمل کریں ۔اُنہوں نے کہا کہ منصوبے صنعت کی ضروریات اور مقامی نوجوانوں کی خواہشات کے مطابق ہونے چاہئیں ۔ اُنہوں نے اَفسران سے کہا کہ آئی ٹی آئی اور پولی تکنیک میں تجارت کی ترقی کے لئے مستقبل کا منصوبہ جموںوکشمیر یوٹی کی صنعتی ترقی کے مستقبل کے پہلوئوں کو مد نظر رکھتے ہوئے بنایاجانا چاہیے۔اُنہوں اَفسران کو ہدایت دی کہ فنڈز کو تفویض کردہ کاموں پر اِستعمال کیا جائے اور کا م کے معیار کو ہرصورت میں برقرار رکھا جائے۔میٹنگ میں فارغ التحصیل کے تقرری کے مواقع کو بڑھانے کے طریقوں اور ذرائع پر تفصیلی بات ہوئی اور تربیت اور بنیادی ڈھانچے کی ضروریات کے لحاظ سے طلباء کے لئے سہولیات کو بہتر بنانے کیلئے ایک ایکشن پلان مرتب کیا۔میٹنگ میں ڈائریکٹر جنرل مرکزی ایمپلائمنٹ اینڈ ٹریننگ ، چیف اِنجینئران پی ڈبلیو جموں / کشمیر ، جمکش جموں کے نمائندے ، آئی ٹی آئیز کے سپر اِنٹنڈنٹوں ، پرنسپلوں اور متعلقہ اَفسران نے شرکت کی ۔ آئوٹ سٹیشن اَفسران نے بذریعہ ویڈیو کانفرنسنگ میٹنگ میں حصہ لیا۔