سری نگر// حکومت جموںوکشمیر نے تقریباً ساڑھے پانچ لاکھ نوجوانوں کو اَپنا کاروبار شروع کرنے کے لئے مالی اِمداد، تربیت اور مواقع فراہم کر کے بااِختیار بنایا ہے تاکہ وہ مشن یوتھ ، مالیاتی اِداروں اور مرکزی اور ریاستی حکومتی اِداروں کے اِشتراک سے اَپنا کاروبارشروع کرسکیں۔موجودہ نظام کا بنیادی منتر’’ یوگیتا سے روزگار ‘‘ ہے۔اَپنے روشن مستقبل کی تعمیر میں نوجوانوں اور خواتین کی مکمل مدد کرنے کے لئے ٹھوس اقدامات کئے جارہے ہیں۔ اِستفادہ کنندگان کو اِنتہائی ممکنہ مدد اور ضروری مہارت کی تربیت فراہم کی جارہی ہے تاکہ وہ مینو فیکچرنگ ، خدمات ، ریٹیل ، ٹرانسپورٹ سیکٹر ، ہینڈی کرافٹ ، زراعت سے منسلک اور زرعی بنیادی ڈھانچے شعبوں میں اَپنے کاروباری یونٹس شروع کرسکیں۔جموں وکشمیر اِنتظامیہ نوجوانوں کے لئے بہتر مواقع پیدا کر کے ان کی توانائی کو مثبت سمت میں منتقل کرنے کے لئے پُر عزم ہے ۔چاہے وہ کھیل ہو ، پڑھائی ، خودروزگار ، اَنٹرپرینیورشپ او ردیگر شعبے ہوں۔حکومت سماجی و اِقتصادی تبدیلی کو آگے بڑھانے کے لئے ہدفی سکیموں سے نوجوانوں کی ہنرمندی اور خود روزگار مشن یوتھ پروگرام پر خصوصی زور دے رہی ہے۔اِنتظامیہ نے اَقدامات کے اثرات کا جائزہ لینے کی ہدایت دی ہے اور شراکت داروں سے نوجوانوں کو بااِختیار بنانے او رہنرمندی کے پروگراموں میں کارپوریٹ کو بڑھانے کے ئے تمام راستے تلاش کرنے کے لئے کہا ہے۔جموںوکشمیر یوٹی اِنتظامیہ دیہی علاقوں میں نوجوانوں کی ہنر مندی اور خود روزگار پر زوردے رہی ہے تاکہ ایک سماجی و اِقتصادی تبدیلی ٹارگیٹیڈسکیموں سے آگے بڑھانے میں مد د کرسکے۔یونین ٹیریٹری حکومت اَیسی پالیسیاں تشکیل دے رہی ہے جو نوجوانوں کو حکمرانی کے عمل میں شامل کرتی ہے اور زمینی نفاذ میں ان کی شرکت کو یقینی بناتی ہیں۔ ایک آفیسر نے کہا،’’یہ نوجوانوں کو جدت ، اَمن ، ترقی اور کھیلوں کے سفیر بننے کے مواقع فراہم کرتا ہے ۔‘‘ اُنہوں نے مزید کہاکہ مالی شمولیت کو یقینی بنانے کے لئے متعدد اَقدامات کئے گئے ہیں جہاں ہر شہری سماجی و اِقتصادی صورتحال سے قطع نظر ، نئے دور کی معیشت میں حصہ لینے کااِختیار ہے۔










