ضلع ترقیاتی کمشنر بانڈی پورہ نے جل جیون مشن کی طبعی اور مالی صورتحال کا جائزہ لیا

جل جیون مشن کا مقصد تمام گھرانوں کو ایف ایچ ٹی سی فراہم کرنا ہے۔ ڈاکٹر اویس احمد

بانڈی پورہ//ضلع ترقیاتی کمشنر بانڈی پورہ ڈاکٹر اویس احمد نے آج ضلع کے جل جیون مشن کی طبعی اور مالی صورتحال کا جائزہ لینے کے لئے متعلقہ اَفسران کی میٹنگ طلب کی۔میٹنگ جل جیون مشن ( جے جے ایم ) کے مختلف کاموں کی طبعی اور مالیاتی پیش رفت ، جے جے کے تحت مختلف کاموں کے لئے الاٹمنٹ جاری کرنے کی اِجازت اور ٹینڈرنگ ، جے جے ایم کے کاموں کے لئے ایل او آئیز کے اجرا اور جاری کرنے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔متعلقہ اَفسران نے چیئرمین کو جانکاری دی کہ جے جے ایم کے تحت 120سکیمیں تجویز کی گئی ہیں جن میں 17 بورویل ، 38 ریپڈ سینڈ فلٹریشن پلانٹس ، 16 سلو سینڈ فلٹریشن پلانٹس ، 22اوور ہیڈ ٹینک اور 91 گرائونڈ سروس ریزروائرز شامل ہیں۔میٹنگ کو بتایا گیا کہ پی ایچ اِی ڈویژن بانڈی پورہ کے 129کاموں میں سے 113کاموں کو الاٹ کیا گیا ہے اور 5کام مکمل ہوچکے ہیں اور سپیشل سب ڈویژن گریز کے 27 کاموں میں سے 15کاموں کو اَلاٹ کیا گیا ہے اور ایک مکمل ہوچکا ہے۔اِس موقعہ پرڈاکٹر اویس احمد نے کہا کہ جے جے ایم کا مقصد تمام گھرانوں کو ایک فعال گھریلو نل کنکشن فراہم کرنا ہے اور تمام متعلقہ اَفسران کو ہدایت دی کہ وہ جے جے ایم کے تحت منصوبوں کو تیز کریں تاکہ کام مقررہ وقت کے اَندر مکمل ہوسکیں۔اُنہوں نے تمام الاٹ شدہ کاموں کے معیار اور پیش رفت کی باقاعدہ نگرانی پر بھی زور دیا۔ میٹنگ میں اے ڈی ڈی سی علی اَفسرخان ، جوائنٹ ڈائریکٹر پلاننگ امتیاز احمد اور ضلع میں جے جے ایم کے کمیٹی ممبران نے شرکت کی۔