اسلامیہ کالج سری نگر کے ملازمین ایک ماہ سے تنخواہوں کے بغیر

اسلامیہ کالج سری نگر کے ملازمین ایک ماہ سے تنخواہوں کے بغیر

لیفٹنٹ گورنر مداخلت کرکے راحت پہنچائیں:ینشنرزیونین

سری نگر//اسلامیہ کالج سری نگر کے تدریسی وغرتدریسی ملازمین ایک ماہ سے تنخواہوں سے محروم ہیں ،اورانہوںنے لیفٹنٹ گورنر سے مداخلت کی اپیل کی ہے ۔جے کے این ایس کے مطابق اسلامیہ کالج سری نگرکے ریٹائر تدریسی وغرتدریسی ملازمین کی تنظیم پینشنرزیونین نے ایک بیان میں کہاکہ کالج سے ریٹائر ہوئے تدریسی وغرتدریسی ملازمین ایک ماہ سے تنخواہوں سے محروم ہیں۔بیان کے مطابق تدریسی وغیرتدریسی اسٹاف کی تنخواہیں ایک ماہ سے بند پڑی ہیں ،جسکے نتیجے میں خاص طور پر پنشنرز سخت مشکلات ومالی بحران کے شکار ہوگئے ہیں ۔اسلامیہ کالج سری نگر پینشنرزیونین نے لیفٹنٹ گورنر سے مودبانہ اپیل کی ہے کہ وہ اس معاملے میں مداخلت کرکے سبھی تدریسی وغیرتدریسی ملازمین بشمول پینشنروں کی تنخواہوںکومزید تاخیر کے بغیرواگزار کرنے کے احکامات صادر کریںتاکہ غریب اور عمررسیدہ پینشنروںکی زندگیاں مزید کسی مشکل سے دوچار نہ ہو۔