یاترا کوفول پروف سیکورٹی فراہم کریں گے:جموں و کشمیرپولیس
سری نگر//جموں و کشمیر پولیس نے جمعہ کو کانگریس لیڈر راہل گاندھی کی طرف سے بھارت جوڑو یاترا کے دوران سیکورٹی میں کوتاہی کے بارے میں لگائے گئے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ پولیس فل پروف سیکورٹی فراہم کرے گی۔جے کے این ایس کے مطابق پولیس نے کہا کہ بھارت جوڑو یاترا کے راستے کی طرف صرف مجاز افراد کو ہی اندر جانے کی اجازت دی گئی تھی جن کی منتظمین نے شناخت کی تھی جبکہ بقول پولیس یاترا کے منتظمین نے بانہال سے یاترا میں شامل ہونے والے بڑے اجتماع کے بارے میں مطلع نہیں کیا، جو نقطہ آغاز کے قریب جمع تھے۔ایک میڈیا رپورٹ کے مطابق پولیس نے مزید کہا کہ سی اے پی ایف کے15کمپنیوں اور جموں وکشمیر پولیس کی10کمپنیوں بشمولROPs ا ورQRTs اور دیگر تعیناتیوں کے سمیت سیکورٹی کے مکمل انتظامات کئے گئے تھے۔پولیس نے کہاکہ بھارت جوڑو یاترا منتظمین کے ذریعہ ایککلومیٹرکے انعقاد کے بعد یاترا کو روکنے کے بارے میں کوئی فیصلہ لینے سے پہلے جموں وکشمیرپولیس سے مشورہ نہیں کیا گیا تھا۔ پولیس نے مزید کہا کہ بھارت جوڑو یاترا کا باقی حصہ پرامن طور پر جاری رہا۔پولیس کا کہنا تھا کہ سیکورٹی میں کوئی کوتاہی نہیں تھی۔جموں وکشمیر پولیس نے اسبات کااعادہ کیاکہ ہم بھارت جوڑو یاترا کوفول پروف سیکورٹی فراہم کریں گے۔










