سیکرٹری صحت نے 108 فری ایمبولنس سروس میگزین کا چھٹا ایڈیشن جاری کیا

مارچ 2020ء سے اَب تک 1,83,380 مریضوںنے خدمات حاصل کی

جموں//سیکرٹری صحت و طبی تعلیم نےسول سیکرٹریٹ جموں میں 108فری ایمبولنس سروس میگزین کے چھٹاایڈیشن پروجیکٹ ہیڈ 108 ایمرجنسی میڈیکل سروسز جے اینڈ کے اور ایچ اینڈ ایم اِی ڈیپارٹمنٹ کے سینئر اَفسران کی موجودگی میں جاری کیا۔سیکرٹری صحت و طبی تعلیم نے اِس بات کو سراہا کہ ایمرجنسی ایمبولیٹری سروس 108 نے مریضوں کی دیکھ ریکھ بالخصوص صدمے اور ہنگامی حالات میں مریضوں اور صحت اِداروں کے درمیان فاصلہ کم کرنے میں اہم کردار اَدا کیا۔جموںوکشمیر یوٹی میں اِس سروس کے آغاز کے بعد سے تقریباً 1,83,380 مریضوں کی خدمت جاچکی ہے۔ اہم نگہداشت ایمبولنس ہنگامی او رصدمے میں تربیت یافتہ اَفرادی قوت کے ساتھ کامیابی سے مریضوں کی دیکھ ریکھ کی ضروریات کو پور ا کر رہی ہے اور اس کے آغاز کے بعد سے بہت کم وقت میں کامیابی کی بہت سی داستانیں تخلیق کی گئی ہیں۔ جائے وقوعہ پر اور ایمبولینس کے اندر 108 ایمرجنسی میڈیکل ٹیکنیشنز کے ذریعے اب تک 711 ڈیلیوری کامیابی سے کی جا چکی ہے اور 108 نے بھی وبائی امراض کے دوران کلیدی کردار ادا کیا ہے۔ مزید، 12,092 کووِڈ۔ 19 مثبت مریضوں نے وبائی امراض کے دوران 108 ایمبولینس خدمات حاصل کیں۔سیکرٹری موصوف نے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ 108 ایمرجنسی ایمبولینس خدمات حاصل کرنے کے لئے بلا جھجک 108 ٹول فری نمبر پر کال کریں ۔ انہوں نے کہا کہ حادثے کا شکار ہونے والے افراد اور ایمرجنسی مریضوں کو قریبی ہسپتال لانا جو کہ نجی گاڑی میں انہیں دور کی جگہ پر لے جانے سے بہتر ہے۔جموںوکشمیر میں 24 ؍مارچ 2020 کو جموں و کشمیر میں شروع کی گئی، ایمرجنسی ایمبولینس سروس 108 203 ایمبولینسوں پر مشتمل ہے جس میں 139 جدید لائف سپورٹ سے لیس ہیں جن میں آکسیجن سپورٹ، وینٹی لیٹر، خودکار بیرونی ڈیفبریلیٹر، مریضوں کی بہتر دیکھ دیکھ کے لیے مکمل تربیت یافتہ پیرا میڈیکل سٹاف شامل ہیں۔ میگزین صحت عامہ کی فراہمی میں عوام میں اعتماد پیدا کرنے اور عام لوگوں کو ان خدمات سے آگاہ کرنے کے قابل بنائے گا۔