jammu kashmir

حکومت نے ڈھنگری بہادروں اور مختلف شعبوں کی نامور شخصیات کو جے کے ایوارڈ 2023 سے نوازا

لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا نے ڈھنگری کے بہادروں کو یادکیا دیگرکانفرنس کرنے والوں کو بھی مبارکباد دی

جموں//حکومت نے جموںوکشمیر یوٹی کی متعدد شخصیات کو مختلف شعبوں میں جموںوکشمیر گورنمنٹ ایوارڈ 2023 سے نوازا ہے۔ڈھنگری راجوری کے راجندر کمار کے بیٹے دیپک کمار ( بعد اَز مرگ ) اور راجوری کے ڈھنگری کے آنجہانی راجندر کمار کی اہلیہ سروج بالا کو بہادری کے میدان میں کامیابیوں پر نوازا گیا ہے۔دھیان سنگھ ( مصنف) ، راجیشور سنگھ راجو ( ہندی / ڈوگری مصنف) ، ڈاکٹر نیلم سرین ( ہندی/ ڈوگری مصنف) ، غلام نبی حلیم ( کشمیر مصنف) اور نثار راہی ( پہاڑی مصنف) کواَدب کی میدان میں کامیابیوں کے لئے ایوارڈ کے لئے منتخب کیا گیا ہے۔ڈیلی ایکسلیئر کے خصوصی نامہ نگار نشی کانت کھجوریہ ، تیجندر سنگھ ایڈیٹر نیوز 18، سومیندر کول بیورو چیف اے این آئی اور گریٹر کشمیر سے عماد مخدومی کو بہتر میڈیا اَفراد کے اعزازات سے نوازا گیا۔کرکٹر عمران ملک ، فٹ بالر ایشان پنڈتا، ٹینس کھلاڑی انکیتا رائنا ، اِنشاء بشیر ( باسکٹ بال۔وہیل چیئر کھلاڑی) ، آئرہ حسن چشتی (ووشو)، سوہام کموترا ( شطرنج ، راہل جنگرال ( کوہ پیمائی ) ، مُسکان رانا ( جمناسٹک ) ،کرتار تھی کوٹ ( فینسنگ) اور منت چودھری ( والی بال ) ان لوگوں میں شامل ہیں جنہیں بہترین کھیلوں کے اَفراد کے ایوارڈ کے کے لئے منتخب کیا گیا۔پرفارمنگ آرٹس کے زُمرے میں ویوٹ جموال ( فلم اَداکار)، آدتیہ دھر ( ڈائریکٹر ) ، میر سرور( فلم اَدا کار) اور نور محمد ( کشمیری لوک گلوکار ) کو سرکاری ایوارد کے لئے منتخب کیا گیا ہے۔مجسمہ ساز رویندر جموال کو آرٹس اور دستکاری میں بہترین کارکردگی پر ایوارڈ دیا گیا ہے جبکہ رویندر پنڈتا ( سیوشاردا کمیٹی) کو سماجی اصلاحات اور بااِختیار بنانے کے لئے نوازا گیاہے۔لائف ٹائم اچیومنٹس کا ایوارڈ بشیر بھدرواہی ( کشمیر اور اردو مصنف) ، استاد محمد یعقوب شیخ ( کشمیری صوبی کلاسیکل استاد)، وِجے کمار سمبیال ( اِنڈین کلاسیکل اُستاد) اور رمیش ہانگلو ( بانی / ڈائریکٹر ، ریڈیو شاردا) کو دیا گیا ہے۔میر ٹورئیس پبلک سروس کا ایوارڈ محکمہ خزانہ ، جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ ، پی ڈبلیو ( آر اینڈ بی ) ڈیپارٹمنٹ ، ریونیو ڈیپارٹمنٹ ، اِنفارمیشن ٹیکنالوجی ڈیپارٹمنٹ ، محکمہ جنگلات و ماحولیات کو دیا گیا ہے ۔محکمہ سیاحت ، فوڈ سول سپلائز اینڈ کنزیومر افیئر ز ڈیپارٹمنٹ ، جے اینڈ کے پبلک سروس کمیشن ، جے اینڈ کے سپورٹس کونسل ، ضلعی اِنتظامیہ شوپیاں، ضلع اِنتظامیہ کپواڑہ ، ضلعی اِنتظامیہ گاندربل ، ضلعی اِنتظامیہ پلوامہ ، ضلع اِنتظامیہ جموں، ضلعی اِنتظامیہ اودھمپور ، ضلع اِنتظامیہ ڈوڈہ اور ضلع اِنتظامیہ ڈورو۔ ویری ناگ شامل ہیں۔ایوارڈ میں ہر ایوارد یافتہ کو نقد انعام ، ایک تمغہ اور ایک توصیفی سند دی جاتی ہے۔