فوج کے 75 ویں یوم تاسیس کی اصل تقریب بنگلورو میں منعقد

پہلی بار راجدھانی دلی کے بدلے بنگلور و میں فوجی تقریب کا اہتمام ہوا

سرینگر///فوج کے 75 ویں یوم تاسیس کی تقریبات آج بنگلورو میں ہورہی ہیں۔ یہ پہلا موقع ہے کہ جب قومی راجدھانی سے باہر یہ تقریب منعقد کی جارہی ہے۔ فوجکے سربراہ جنرل منوج پانڈے نے مدراس انجینئرنگ گروپ وار میموریل پر گل دائرہ نذر کیااور مارچ کرنے والے 8 دستوں کی آرمی ڈے پریڈ کا جائزہ لیا۔ اس میں گھوڑ سوار اہلکاروںکا دستہ بھی شامل تھا۔ اس پریڈ میں پانچ ریجیمنٹل براس بینڈس نے بھی حصہ لیا۔ فوج کیسربراہ نے بہادری اور قربانی کے صلے میں شجاعت کے ایوارڈز بھی پیش کئے۔ Dhruv اور Rudra ہیلی کاپٹروں کا فلائی پاسٹ بھی ہوا۔صدر جمہوریہ دروپدی مرمو نے فوج کے دن کے موقع پر بھارتیفوج کے سپاہیوں کی عظیم قربانیوں کو یاد کیا ہے اور اپنے پیغام میں کہا ہے کہ اِن سپاہیوںنے ہمیشہ دلیری اور بہادری کے ساتھ سرحدوں کی نگہبانی کی ہے اور قدرتی آفات کی صورتمیں نجات دہندہ کے طور پر بھی کام کیا ہے۔ محترمہ دروپدی مرمو نے اس موقع پر بھارتیفوج کے سپاہیوں اور ان کے ارکان خاندان کو سلام پیش کیا ہے۔ نائب صدر جگدیپ دھنکھڑ نیآرمی ڈے کے موقع پر بھارتی فوج کے اہلکاروں اور سابق فوجیوں کو مبارکباد دی ہے۔ اپنیپیغام میں انھوں نے کہا کہ اْن کی دلیری، پختہ عزم اور فرائض کی انجام دہی کے تئیںاْن کی لگن بھارت کی سیکورٹی کی اساس ہے۔ جناب دھنکھڑ نے کہا کہ ملک اْن کی بے لوثخدمت کے لئے ہمیشہ ممنون رہے گا۔ وزیراعظم نریندر مودی نے سبھیفوجی اہلکاروں، سابق فوجیوں اور ان کے ارکان خاندان کے تئیں نیک خواہشات کا اظہار کیاہے۔ اپنے پیغام میں جناب مودی نے کہا کہ ہر بھارتی شہری کو فوج پر فخر ہے اور وہ ہمیشہسپاہیوں کے تئیں ممنون رہیں گے۔ وزیراعظم نے کہا کہ سپاہیوں نے ہمیشہ ملک کو محفوظرکھا اور بحران کی گھڑی میں اْن کی خدمات کے لئے وسیع پیمانے اْن کی ستائش بھی کی گئی۔فوج کے دن کے موقع پر فوج کے سربراہ جنرل منوج پانڈے نیفوجی اہلکاروں، ان کے ارکان خاندان اور ریٹائرڈ فوجی اہلکاروں کو مبارکباد دی ہے۔