ہندواڑہ میں ایک شخص گرفتار، غیر قانونی شراب برآمد، تحقیقات شروع
سرینگر / /منشیات فروشوں کے خلاف سخت کارروائی کرتے ہوئے اور سماج سے منشیات کو ختم کرنے کیلئے بڈگام میںدو بدنام زمانہ منشیات فروشوں کو این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت حراست میں لیا گیا۔ادھر ہندواڑہ پولیس نے سماج سے منشیات کو ختم کرنے کیلئے اپنی کوششیں جاری رکھے ہوئے ہے۔ایک شخص کو غیر قانونی شرا ب سمیت گرفتار کیا گیا ۔ سی این آئی کے مطابق منشیات فروشوں کے خلاف سخت کارروائی کرتے ہوئے اور سماج سے منشیات کو ختم کرنے کیلئے بڈگام میںدو بدنام زمانہ منشیات فروشوں کو این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت حراست میں لیا گیا۔ اس سے قبل بدنام زمانہ منشیات فروش جاوید احمد بیگ ولد عبدالرشید بیگ ساکن نصراللہ پورہ بڈگام اور مختار احمد وانی ولد غلام محمد وانی ساکن بتھر بڈگام کو منشیات فروشی میں ملوث ہونے پر گرفتار کیا گیا تھا۔ دونوں منشیات فروشوں کو این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت مجاز اتھارٹی کے جاری کردہ احکامات کے تحت حراست میں لیا گیا ہے اور انہیں سنٹرل جیل کوٹ بھلوال جموںمنتقل کر دیا گیاہے۔ادھر ہندواڑہ پولیس نے سماج سے منشیات کو ختم کرنے کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھے ہوئے ہے۔ایک شخص کو غیر قانونی شرا ب سمیت گرفتار کیا گیا ۔ پولیس اسٹیشن قلم آباد کی پولیس پارٹی نے یاہامہ کراسنگ پر ناکہ چیکنگ کے دوران ایک شخص کو روکا جس کی شناخت غلام محمد لون ولد جبار لون ساکن یاہامہ کے نام سے ہوئی۔ دوران چیکنگ اس کے قبضے سے شراب کے 20 بوتلیںبرآمد ہوئی۔ اسے گرفتار کر کے تھانے منتقل کر دیا گیا ہے جہاں وہ زیر حراست ہے۔اس کے مطابق ایف آئی آر نمبر 49/2022 قانون کی متعلقہ دفعات کے تحت تھانہ قلم آباد میں مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔کمیونٹی ممبران سے درخواست ہے کہ وہ کسی بھی اطلاع کے ساتھ آگے آئیں۔










