dooran

ناظم اطلاعات اور ڈی آئی پی آر کے ملازمین نے میوزک کمپوزرغلام محی الدین کھانڈے کے انتقال پر تعزیت کی

سرینگر //ڈائریکٹر اطلاعات و تعلقات عامہ اکشے لابرو نے محکمہ کے کلچرل یونٹ کے میوزک کمپوزر غلام محی الدین کھانڈے کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا ہے جن کا کل شامل انتقال ہو گیا ۔ اپنے تعزیتی پیغام میں اکشے لابرو نے کہا کہ مرحوم ملازم بہت ہی مخلص اور دیانتدار انسان تھے جنہوں نے ہمیشہ اپنے فرائض پوری لگن اور خلوص کے ساتھ ادا کئے ۔ انہوں نے کہا کہ ان کی وفات سے محکمہ میں ایک بڑا خلاء پیدا ہوا ہے جسے پُر کرنا مشکل ہو گا ۔ ناظم اطلاعات نے سوگوار خاندان کے ساتھ گہری تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کی روح کیلئے ابدی سکون کی دعا بھی کی ۔ دریں اثناء ڈائریکٹوریٹ آف انفارمیشن اینڈ پبلک ریلیشنز ( ڈی آئی پی آر ) کے ملازمین نے بھی غمزدہ خاندان کے ساتھ گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے ۔ محی الدین کھانڈے نے مرحوم کی روح کیلئے ابدی سکون اور لواحقین کیلئے یہ ناقابلِ تلافی نقصان برداشت کرنے کیلئے صبر کی دعا کی ۔