dooran_news

نبارڈ دیہی اور زرعی معیشت کو فروغ دینے کیلئے ایک اہم وسیلہ ہے

سری نگر//جموںاینڈکشمیر ایگری کلچر ڈیپارٹمنٹ اور نیشنل بینک فار ایگر ی کلچر اینڈ رورل ڈیولپمنٹ ( نبارڈ ) نے مشترکہ طور پر 25,991کروڑ روپے کے ترقیاتی پیکیج کی منصوبہ بندی کی ہے تاکہ زراعت، باغبانی اور اس سے منسلک شعبوں کی تکنیکی اَپ گریڈیشن کے علاوہ قرضے کی آسان دستیابی سے زرعی آدانوں اور کسانوں کی آمدنی کو بہتر بنایا جاسکے۔یہ جامع منصوبہ کسانوں کی آمدنی کو دوگنا کرنے کے وزیر اعظم کے وژن کے مطابق ہے ۔ جموںوکشمیر حکومت بنیادی ڈھانچے ، اِنسانی وسائل اور فائنانسنگ کے خلا کو پُر کر کے اَپنی پوری صلاحیت کو دیہی معیشت کی ترقی پر توجہ مرکوز کر رہی ہے ۔جموںوکشمیر میں نبارڈ رورل اَنفراسٹرکچر ڈیولپمنٹ فنڈ کے تحت بنیادی ڈھانچے کی بنیادی ضروریات کو پورا کرتے ہوئے دیہی معیشت کا ایک اہم محرک رہا ہے جس کے تحت گذشتہ 26 برسوں میں 8,457 کروڑ روپے کی لاگت سے 4,178منصوبے مکمل کئے گئے ہیںجن میں بنیادی طور پر آبپاشی اور دیہی رابطوں پر توجہ مرکوز کی گئی ہے ۔یہ بات قابلِ ذِکر ہے کہ نیشنل بینک فار ایگر ی کلچر اینڈ رورل ڈیولپمنٹ ( نبارڈ ) کے پاس 34,829 کروڑ روپے ہیں ۔ جموںوکشمیر یوٹی کے لئے ممکنہ لنکڈ کریڈٹ پلان جو دیہی آبادی کی اُمنگوں کو پورا کرنے ، رورل اِنفراسٹرکچر میں موجود خلا کو پورا کرنے اور زرعی معیشت کو تبدیل کرنے کے لئے کوآپریٹیو کریڈٹ سسٹم کو مضبوط بنانے پر مرکوز ہے۔جموں میں نبارڈ کے ذریعے منعقدہ ’’یوٹی فوکس پیپر 2022-23ء ‘‘ پیش کرنے کے لئے کریڈٹ پلان کا اعلان ’ ’ یوٹی کریڈٹ اینڈ ڈیولپمنٹ سمینار ‘‘ میں جموں و کشمیرکے لئے کیا گیا جس میں جموں وکشمیر یوٹی کے لئے زراعت اور اِس سے منسلک سرگرمیوں اور دیگر ترجیحی شعبوں کے تحت طبعی اور مالی اِمکانات کا احاطہ کیا گیا ہے۔جموں وکشمیر میں نبارڈ سے 36فارمر پروڈیو سر آرگنائزیشنز بنائی گئی ہیں جن سے تقریباً 6,000 کسانوں کو فائدہ پہنچا ہے ۔ اِس مالی برس میں اِس طرح کی 26 مزید آرگنائزیشنز قائم کی جارہی ہیں جو جموںوکشمیر یوٹی میں جدید زراعت او رباغبانی کی مضبوط بنیاد کی ترقی کو فروغ دے رہی ہیں۔جموںوکشمیر نے کسان کریڈٹ کارڈوں ، سوئیل ہیلتھ کارڈوں اور پی ایم کسان سمان ندھی میں سیچوریشن حاصل کرنے کے علاوہ دھان کی 70 کوئنٹل فی ہیکٹر پیداوار سے پورے ملک میں اوّل مقام حاصل کیا ہے۔سرکاری اعداد شمار سے معلوم ہوتا ہے ،’’ تمام ریاستوں اور یوٹیز میں جموںوکشمیر زراعت کے گھرانوں کی ماہانہ آمدنی میں تیسرا درجہ اور زراعت اور اس سے منسلک شعبوں میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے یوٹی میں پانچویں درجہ حاصل کیا ہے۔‘‘جموںوکشمیر حکومت جدید ،دیرپا او رجامع زرعی اِنٹرونشنوںسے کسانوں کو زیادہ منافع حاصل کرنے کے لئے یونین ٹیر یٹری کے خصوصی زرعی موسمی حالات کا فائدہ اُٹھاتے ہوئے زرعی زراعت سے آگے دیکھنے کے وژن پر کام کر رہی ہے۔ جموںوکشمیر اِنتظامیہ کا مشن سال 2023ء کے آخیر تک جموںوکشمیر یوٹی کے کسانوں کی زندگی میں مکمل بدلائواور جدید ، متحرک اور اعلیٰ زراعت میں تبدیلی لانا ہے۔حکومت نے جموںوکشمیر کے زرعی شعبے کو مزید قابل عمل بنانے کے لئے مارکیٹنگ کے متعدد اِقدامات بھی شروع کئے ہیں ۔ جی آئی ڈوڈہ کے زعفران او رگچھی ( وائلڈ مشروم )کے لئے ٹیگنگ نے بین الاقوامی منڈی میں کشمیر کے زعفران اور گچھی مشروم کو بھی نمایاں ترقی دی ہے۔مزید یہ کہ آر ایس ایس پورہ کے باسمتی چاول کی آرگنک سرٹیفکیشن نے چاول کی مارکیٹنگ ویلیو میں بھی اِضافہ کیا ہے۔محکمہ زراعت نے یہاں زرعی شعبے کو مزید فروغ دینے کے لئے بھی ایمیزون سے تعاون کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس نے شمالی ہندوستان میں نیٹ ورک کو پھیلانے کے مقصد سے جموںمیں دستیاب فروٹ اور ویجی ٹیبل کی درجہ بندی میں گہری دِلچسپی ظاہر کی ہے ۔ اگلے برس جموں میں ایک کلیکشن اور پروکیورمنٹ سینٹر بھی قائم کیا جارہا ہے۔نیشنل ایگر ی کلچرل کوآپریٹیو مارکیٹنگ فیڈریشن آف اِنڈیا ( این اے ایف اِی ڈی ) نے کشمیری زعفران کو مارکیٹ فراہم کرنے کے لئے فیصلہ کیا ہے کہ وہ کشمیر ی زعفران کو ملک میں اَپنے تمام آئوٹ لیٹس پر فروٹ کرے گا ۔ اِس طرح کسانوں کو اَپنی پیداوار کو معقول قیمتوں پر فروخت کرنے کا ایک اور آپشن فراہم کیا جائے گا۔