آج اور کل بارشوں کا امکان : محکمہ
سرینگر//وادی کشمیر کے بیشتر علاقوں میں موسم ابر آلود رہنے کے دوران محکمہ موسمیات نے اگلے24گھنٹوں کے دوران بارشوں کی پیش گوئی ہے ۔وادی میں حالیہ دنوں کی بارشوں کے بعد گرمی میں زیادہ گراوٹ نظر نہیں آتا ہے جس کی وجہ سے لوگوں کا حال بے حال ہے ۔کشمیر نیوز سروس ( کے این ایس ) کے مطابق محکمہ موسمیات نے وادی کشمیر میں اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران گرج چمک کے ساتھ بارشوں کی پیش گوئی کی ہے۔متعلقہ محکمے کے ایک ترجمان نے بتایا کہ جموں وکشمیر میں اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران ہلکی سے درمیانی درجے کی بارشیں ہونے کا امکان ہے۔انہوں نے کہا کہ 13 اور14 جولائی کو موسم کی یہی صورتحال جاری رہنے کی توقع ہے۔دریں اثنا گرمائی دارلحکومت سری نگر میں کم سے کم درجہ حرارت18.7 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو گذشتہ شب کے درجہ حرارت سے 2.1 ڈگری سینٹی گریڈ کم ریکارڈ ہوا تھا۔اس دورا ن وادی کشمیرمیں منگل کے روز بیشتر مقامات پر موسم ابر آلود رہا ہے جبکہ کچھ میدانی علاقوں میںشدت کی گرمی محسوس کی گئی ہے ۔










