wandakhpora

وندک پورہ اونتی پورہ میں فورسز اور ملی ٹیٹوں کے مابین مسلح تصادم

جیس کمانڈرقیصر کوکا ساتھی سمیت جاں بحق ،امریکی ساخت کی رائفل اور پستول برآمد

سرینگر//جنوبی کشمیر کے وندک پورہ اونتی پورہ میں پیر کے روز بعد دو پہر ایک مسلح تصادم آرائی میں جیش محمد عسکری تنظیم سے وابستہ قیصر کوکا اپنے ایک ساتھی سمیت جاں بحق ہوا ہے ۔پولیس نے بتایا مارے گئے ملی ٹنٹوں کے قبضے سے ایک امریکی ساخت کی رائفل(M4 CArbine) ایک پستول اور دیگر قابل اعتراض مواد ضبط ہوا ہے ۔ اس دوران پیر کے روز جنوبی کشمیر کے ربن علاقے میں فورسز اور ملی ٹنٹوں کے درمیان جو تصادم آرای شروع ہوئی ہے وہاں چھپے بیٹھے ملی ٹینٹ ممکنہ طور پر فرار ہونے میں کامیاب ہوئے ہیں ۔کشمیر نیوز سروس ( کے این ایس) کے مطابق جنوبی کشمیر کے قصبہ اونتی پورہ سے دو کلو میٹر دوروندک پورہ میںپیر کے روز بعد دو پہرایک بجے کے قریب فوج کے55آر آر ،130سی آر پی ایف اور پولیس نے علاقے میں جنگجو ئوں کی موجود گی کے حوالے سے ایک مصدقہ اطلاع موصول ہونے کے بعدعلاقے میں تلاشی آپریشن شروع کیا ہے جس دوران یہاں تلاشی کارروائیوں کے دوران طرفین کے مابین تصادم آرائی شروع ہوئی ہے جو مختصر وقفے تک جا ری رہی ہے جس کے نتیجے میں دو ملی ٹینٹ ہلاک ہوئے ہیں ۔پولیس نے بعد میں مارے گئے ایک ملی ٹینٹ کی شناخت کمانڈر قیصراحمد کوکاولد عبد الرشید کوکاساکن کیگام اونتی پورہ پولیس نے بتایا مزکورہ کمانڈر جیش کے ساتھ وابستہ تھا اور سال2018سے سرگرم تھا ۔ انہوں نے بتایا مارے گئے جنگجو ئوں کے قبضے سے امریکی ساخت کی ایک ایم 4کار بائن رائفل ایک پستول کے علاوہ دیگر قابل اعتراض موادضبط کیا گیا ہے ۔دوسری ملی ٹینٹ کی شناخت اسحاق احمد لون ولد غلام نبی لون ساکن للہار پلوامہ کے طورکی ہے۔پولیس نے بتایاقیصردیگر ملٹسی کارروائیوں کے علاوہ 2.5.2022کے لارنو باردودی سرنگ دھماکے میں بھی ملوث تھا ۔اس دوران جنوبی کشمیر کے ضلع شوپیان کے ربن علاقے میں فورسزاور فوج نے سوموار کی شام ایک مصدقہ اطلاع ملنے کے بعد علاقے کو محاصرے میں لے کر تلاشی آپریشن شروع کیا ہے جس دوران طرفین کے دوران گوکیوں کا ابتدائی طور شدید تبادلہ ہوا ہے جس کے بعد خاموشی چھائی ہے۔پولیس نے علاقے کو مکمل طور سیل کیا اور آپریشن شروع کیا ہے منگل کی صبح تک علاقے میں دوبارہ جنگجوئوں اور فورسز کے درمیان دوبارہ آمنا سامنا نہیں ہوا ہے ۔جہاں ممکنہ طور پر ملی ٹینٹ ابتدائی فائرنگ میں فرار ہو نے میں کامیاب ہوئے ہیں اور فورسز نے اپنا آپریشن ختم کیا ہے۔