Bhatnagar

مشیر راجیو رائے بھٹناگر نے عید الاضحی کے مقدس موقعہ پر لوگوں کو مبارک باد دی

سری نگر//لیفٹیننٹ گورنر کے مشیر راجیو رائے بھٹناگر نے عید الاضحی کے مقدس موقعہ پر جموںوکشمیر کے لوگوں کو مبارک باد دی ہے۔اَپنے تہنیتی پیغام میں مشیر راجیو رائے بھٹناگر نے کہا کہ مقدس تقریب سعید ہمیں اِنکساری او رقربانی کا درس دیتا ہے ۔اُنہوں نے اُمید ظاہر کی کہ یہ عیدالاضحی جموںوکشمیر میں فرقہ وارانہ ہم آہنگی ، باہمی بھائی چارے اور اَمن کے ر شتوں کو مزید مستحکم اور مضبوط بنائے گا۔مشیر موصوف نے یہ بھی اُمید ظاہر کی کہ یہ موقعہ لوگوں میں خود نظم و ضبط او رقربانی کے پیغام سے محبت اور یگانگت کا ایک نیا جذبہ پیدا کرے گا۔مشیر راجیور ائے بھٹناگر نے جموں کشمیر یوٹی کے اَمن ، ترقی اور خوشحالی کے لئے بھی دعا کی۔