سری نگر//لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا نے عید الاضحی کے مقدس موقعہ پر لوگوں کو مبارک باد دی ہے۔اَپنے مبارک بادی کے پیغام میں لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ یہ تقریب سعید اِنسانیت کے اتحاد میں ہمارے ایمان کو محکم ،غریبوں اور پسماندہ اَفراد کے لئے خیراتی کام کرنے کا موقعہ فراہم کرتا ہے۔لیفٹیننٹ گورنر نے دعا کی کہ یہ مقدس عید الاضحی بھائی چارے کے رشتوں کو مضبوط کرے اور سب کے لئے اَمن ، خوشی اور مسرت کی نوید لے کر آئے۔










